image
Friday, Mar 29 2024 | Time 11:26 Hrs(IST)
National

وزیراعظم نے بال پرسکار جیتنے والوں سے ملاقات کی، کئی موضوعات پر کیا تبادلہ خیال

وزیراعظم نے بال پرسکار  جیتنے والوں سے ملاقات کی، کئی موضوعات پر کیا تبادلہ خیال

نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) ایوارڈ یافتگان سے اپنی سرکاری رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ نئی دہلی میں ملاقات کی اور ان بچوں کے ساتھ غیر رسمی ماحول میں بات چیت کے دوران ان کے ساتھ ذہنی صحت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے تمام ایوارڈ یافتگان کو یادگاری نشان سے نوازا اور اُن کی حصولیابیوں پر ایک ایک کرکے گفتگو کی، جس کے بعد پورے گروپ کے ساتھ انہوں نے بات چیت کی۔انہوں نے غیر رسمی ماحول میں کھلے دل سے بات چیت کی۔بچوں نے ان سے اپنے سامنے آنے والے چیلنجوں کے تعلق سے مختلف سوالات کئےاور مختلف موضوعات پر اُن کی رہنمائی طلب کی۔
وزیر اعظم نے ایوارڈ یادفتگان کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کو حل کرکے اپنی شروعات کریں، رفتہ رفتہ صلاحیت کی تعمیر کریں، اہلیت بڑھائیں اور بڑی پریشانیوں کو حل کرنے کے لئے اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں۔دماغی صحت اور بچوں کے سامنے پیش آنے والے مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اِن مسائل کو دور کرنے اور ایسے مسائل سے نمٹنے کے لئے خاندان کے اہم رول کے بارے میں گفتگو کی۔بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے ذریعے کئی دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی، جن میں شطرنج کھیلنے کے فوائد، فن اور ثقافت کو کیریئر کے طورپر لینا، تحقیق واختراعات ، روحانیت وغیرہ شامل ہیں۔
حکومت ہند 6زمروں، اختراعات، سماجی خدمت، تعلیمی، کھیل، فن و ثقافت اور بہادری میں بچو ں کو اُن کی غیر معمولی حصولیابیوں کے لئے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکارسے نوازتی رہی ہے۔ہر ایوارڈ یافتہ کو ایک میڈل ، ایک لاکھ روپے کا نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ اس سال بال شکتی پُرسکار کے مختلف زمروں کے تحت ملک بھر سے 11بچوں کو پی ایم آر بی پی-2023کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ایوارڈ یافتگان میں 6لڑکے اور 5لڑکیاں شامل ہیں، جن کے نام ؛ آدتیہ سریش، ایم گوروی ریڈی، شریا بھٹاچارجی، سمبھب مشرا ، روہن رام چندر باہر، آدتیہ پرتاپ سنگھ چوہان، رشی شیو پرسنّا، انوشکا جولی، حنایا نصار، کولاگتلا ایلانا میناکشی اور شوریہ جیت رنجیت کمار کھیرے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image