image
Tuesday, Jun 18 2019 | Time 14:31 Hrs(IST)
  • پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی جوابدہی :یو پی حکومت کا آرڈیننس
  • ثانیہ مرزا اور وینا ملک کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک
  • مڈ دے میل کے اہلکاروں کی وزیر تعلیم کی رہائش گاہ پر مظاہرے کی تیاری
  • ملائم سنگھ یادو نے اپنی نشست پر حلف لیا
  • سپریم کورٹ کا ڈاکٹروں کی سکیورٹی سے متعلق عرضی پر فوری سماعت سے انکار
  • لوک سبھا اسپیکر کے لئے اوم برلا بی جے پی کے امیدوار
  • یوپی:مدارس میں ٹیچروں کی تقرری کے لئے اردو کی لازمیت ختم
  • موبائیل میں دیکھ کر کانگریسی رکن لوک سبھا کی حلف برداری
  • وائی ایس آرکانگریس رکن اسمبلی رگھوپتی اے پی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب
  • انگلینڈ اور افغانستان آمنے سامنے
  • محمد مرسی سپرد خاک
  • محمد مرسی کو سپرد خاک
  • راجستھان پتریکا کے ڈئریکٹر کوٹھاری کا انتقال
  • دہلی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
National

مودی کا طیارہ پاکستان کے اوپر سے نہیں گزرےگا

مودی کا طیارہ پاکستان کے اوپر  سے نہیں گزرےگا

نئی دہلی،12جون (یواین آئی)شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے کرگیز جمہوریہ کے دارالحکومت بشکیک جانے کےلئے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستان کے فضائی علاقےسے ہوکر نہیں گزرےگا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے مسٹر مودی کے طیارے کے راستے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بشکیک جانے کےلئے وزیراعظم کے طیارے کےلئے دو راستوں کے متبادل کو تلاش کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ وزیراعظم کا طیارہ اومان ،ایران اور وسطی ایشیائی ملکوں کے فضائی علاقوں سے گزرتا ہوا بشکیک پہنچے گا۔
اسلام آباد سے آئی میڈیا رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ ہندوستان نے مسٹر مودی کے طیارے کے بشکیک جانےکےلئے پاکستان حکومت سے اپنے فضائی علاقے سے گزرنے کی اجازت طلب کی تھی۔پہلے وزارت خارجہ کے افسران نے مسٹر مودی کے طیارے کے راستے پر کئے گئے سوالوں کو یہ کہتے ہوئے ٹال دیا تھا کہ وزیراعظم کی سلامتی کے پیش نظر سفرکا راستہ عام نہیں کیا جاسکتا۔
مسٹر مودی 13اور 14جون کوشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت کی چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے آج رات بشکیک روانہ ہوں گے جہان ان کی روس کے صدر ولادیمر پوتن اور چین کے صدر شی جنپنگ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی ہوگی۔دونوں دن چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کےعلاوہ ان کا کرگیز جمہوریہ میں دو روزہ دورے کا بھی پروگرام ہے۔بشکیک میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رسمی یا غیر رسمی میٹنگ کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ مسٹر مودی کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
اوم برلا ہو سکتے ہیں لوک سبھا کے نئے  اسپیکر

اوم برلا ہو سکتے ہیں لوک سبھا کے نئے اسپیکر

نئی دہلی، 18 جون (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی اوم برلا کو سترہویں لوک سبھا ک اسپیکر بنائے جانے کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں
چین میں زلزلے سے 11 افراد  کی موت ، 122 زخمی

چین میں زلزلے سے 11 افراد کی موت ، 122 زخمی

بیجنگ، 18 جون (ژنہو ا) چین کے صوبہ سیچوان میں پیر کو آئے زلزلے سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور 122 دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بجبہاڑہ میں تصادم، 2 جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک

بجبہاڑہ میں تصادم، 2 جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک

سری نگر، 18 جون (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے واگہامہ بجبہاڑہ میں منگل کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں 'جیش محمد' سے وابستہ دو جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دیگر دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
کمل ناتھ نے گورنر سے ملاقات کی

کمل ناتھ نے گورنر سے ملاقات کی

بھوپال، 18 جون ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل سے آج یہاں وزیر اعلی کمل ناتھ نے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
پاکستان  کے اسپتال  میں فائرنگ  میں پانچ ہلاک،سات زخمی

پاکستان کے اسپتال میں فائرنگ میں پانچ ہلاک،سات زخمی

اسلام آباد،18جون(یواین آئی)پاکستان کےصوبے پنجاب کے ننکانا صاحب ضلع کے اسپتال میں دو گروپوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں کم ازکم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ: پولیس مڈبھیڑ میں  خاتون نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ: پولیس مڈبھیڑ میں خاتون نکسلی ہلاک

دھمتري، 18 جون (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتري کے نکسل متاثرہ علاقہ میں آج علی الصبح ماؤنوازوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی مڈبھیڑمیں ایک خاتون نکسلی کو ہلاک کردیا گیا۔

...مزید دیکھیں
بیروت میں پناہ گزین لڑكيوں کے لئے کوئی سیکورٹی  نہیں: رپورٹ

بیروت میں پناہ گزین لڑكيوں کے لئے کوئی سیکورٹی نہیں: رپورٹ

بیروت، 17 جون (یواین آئی) لبنان کے دارالحکومت بیروت کے پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہی لڑکیوں کو جسمانی و جنسی تشدد جیسے حالات کا باقاعدہ طور پر سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

انگلینڈ اور افغانستان آمنے سامنے

18 Jun 2019 | 1:35 PM

مینچیسٹر،18جون(یواین آئی)دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور میزبان انگلینڈ آئی سی سی ورلڈ کپ کی رینکنگ میں نچلے پائدان کی ٹیم افغانستان سے منگل کو ہونے والے میچ میں مقابلہ کرے گی۔

image