NationalPosted at: Jul 22 2017 10:34PM اودے پور بس حادثے پر مودی کا گہرے رنج و غم کا اظہار
نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اودے پور میں بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی خواہش کی ہے۔ راجستھان میں اودے پور شہر کے گووردھن ولاس تھانہ علاقہ میں آج صبح موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں ایک نجی بس کے بے قابو ہوکر الٹ جانے سے نو افراد کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے حادثے میں لوگوں کے مارے جانے پر گہرا دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کی ہے۔ یو این آئی۔ ع ا۔ 1850