InternationalPosted at: Jan 23 2018 11:15AM مودی کا سرفہرست عالمی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ گول میز اجلاس
داؤس، 23 جنوری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج داوس میں سرفہرست عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ گول میز اجلاس کی میزبانی کی۔
مسٹر مودی نے بڑی کمپنیوں کے سامنے ہندستان میں عالمی کاروبار کے مواقع پیش کئے۔ عالمی اقتصادی کانفرنس کا 48 واں سالانہ اجلاس یہاں پوپ فرانسس کے پیغام کے ساتھ شروع ہوا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹویٹ پر بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی چوٹی کی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ ملاقات کی۔ مسٹر مودی نے ہندستان کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے یہاں عالمی تجارت کے دلکش مواقع کے بارے میں چیف ایگزیکٹیو افسران کو بتایا۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 0840