image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 13:20 Hrs(IST)
National

توسیع پسندی کی خواہاں قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے : مودی

توسیع پسندی کی خواہاں قوتوں کو  منہ کی کھانی پڑی ہے : مودی

نئی دہلی، 3 جولائی ( یواین آئی ) چین کے ساتھ سرحد پرکشدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کسی کا نام لئے بغیر سخت لہجے میں کہا کہ توسیع پسندی کا دور ختم ہوچکا ہے اور اس طرح کی منشا والی طاقتیں یا تو مٹ گئی ہیں یا پھر انہیں جھکنے کے لئے مجبورہونا پڑا ہے ۔
مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ دو ماہ سے فوجی تعطل کے دوران گذشتہ ماہ وادی گلوان میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہوئے تشدد تصادم کے بعد فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لداخ پہنچے مودی نے نیمو میں فوج ، انڈو تبتین بارڈر پولیس اور ایئرفورس کے بہادر جوانوں سے خطاب کیا۔ فوج کے جوانوں کی غیر معمولی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے دنیا کو ہندوستان کی طاقت کا پیغام دیا ہے اور انہوں نے ملک کے شہریوں کو بھی ملک کی حفاظت کا یقین دلایا ہے۔ مسٹر مودی کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی تھے۔
وزیر اعظم کا لداخ دورہ اچانک ہوا ۔ اس جھڑپ کے بعد کسی بڑے لیڈر کا یہ پہلا لداخ دورہ ہے۔ طے شدہ پروگرام کے تحت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نےآج لداخ کا دورہ کرنا تھا ۔ گلوان کی جھڑپ میں ایک کرنل سمیت ہندوستان کے 20 فوجی ہلاک ہوگئےتھے ، جبکہ بڑی تعداد میں چینی فوجی بھی مارے گئے تھے ۔
انہوں نے کہا ’’ توسیع پسندی کا دور ختم ہوچکا ہے ، یہ دور ترقی پسندی کا ہے۔ تیزی سے بدلتے وقت میں ترقی پسندی ہی اہم ہے۔ ترقی پسندی کے لئے ہی مواقع موجود ہیں اور ترقی ہی مستقبل کی بنیاد ہے۔ گزشتہ صدیوں میں توسیع پسندی نے انسانیت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، اور انسانیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ توسیع پسندی کی ضد جب کسی پر سوار ہوئی ہے ، اس نے ہمیشہ امن عالم کے سامنے خطرہ پیدا کیا ہے‘‘ ۔
جاری ۔ یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ آنے والے مہینوں میں مغربی افریقی ملک نائجر سے 1000 امریکی فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے کے الزام میں چین کے تین اور بیلاروس کے ایک ادارے پر پابندی عائد کی ہے۔

...مزید دیکھیں
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے انتخابی مہم چلائی

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے انتخابی مہم چلائی

حیدرآباد 20اپریل (یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج مشیرآباداسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم چلائی۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

20 Apr 2024 | 1:11 PM

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image