NationalPosted at: Sep 21 2017 1:33PM کوآپریٹیوز کے ذریعے دیہی معیشت میں بڑی تبدیل لائی جا سکتی ہے:مودی
نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کوآپریٹیو کے ذریعے دیہی معیشت میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے جس سے عام لوگوں کی زندگی کومحفوظ اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔ مسٹر مودی نے یہاں زراعت سے متعلق وزارت اور انڈین کو آپریٹیو کی جانب سے منعقدلکشمن راؤ ایماندار جنم صدی تقریب اور کوآپریٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے ہر شعبے میں مشکلات ہیں جسے کوآپریٹیو تحریک کے ذریعہ ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے نئی نسل کو نئی توانائی سے حوصلہ پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو ملک کے مزاج کے موافق ہے۔ اس کے لیے مل کر پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان اشیاء کو خوردہ میں خریدتا ہے اور ہول سیل میں فروخت کرتا ہے، جبکہ اس کے ٹھیک برعکس کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کسان ہول سیل میں خریدے اور خوردہ میں فروخت کرے تبھی وہ بچولیوں سے بچ پائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوآپریٹیو کے ذریعے ڈیری کے شعبے بڑا انقلاب آیا ہے اور یہاں کسان ہول سیل میں خریدتا اور فروخت کرتا ہے جس سے اس کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ جاری۔ یو این آئی۔ س ک۔ 1316