image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 14:14 Hrs(IST)
National

ہندوستان اپنے آئین کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے: مودی

ہندوستان اپنے آئین کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے: مودی

نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارا آئین ہے، جس کی بنیاد پر ملک آگے بڑھ رہا ہے۔
'یوم آئین' کے موقع پر سپریم کورٹ کے احاطے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ'آج کے عالمی حالات میں پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر لگی ہوئی ہیں۔ ہندوستان کی تیز رفتار ترقی، تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور مضبوط بین الاقوامی امیج کے درمیان دنیا ہماری طرف بڑی توقعات کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ اس سب کے پیچھے ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا آئین ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے آئین کی تمہید کے شروع میں ’’ہم عوام‘‘ لکھا ہوا ہے۔ یہ صرف تین الفاظ نہیں ہیں۔ یہ ایک کال ہے، ایک وعدہ ہے۔ ایک عقیدہ ہے۔"
انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا گیا یہ احساس ہندوستان کا بنیادی احساس ہے جو دنیا میں جمہوریت کی ماں رہا ہے۔ 'مدر آف ڈیموکریسی' رہی ہے۔ ہم ویشالی کی جمہوریہ اور ویدوں کے بھجن میں بھی یہی احساس دیکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کو خوش رکھنا، سچائی کے ساتھ کھڑا ہونا اور سادہ رویہ ریاست کا طرز عمل ہونا چاہیے۔ جدید تناظر میں ہندوستان کے آئین میں ملک کے ان تمام ثقافتی اور اخلاقی جذبات کو شامل کیا گیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہاکہ ’’میں مطمئن ہوں کہ آج جمہوریت کی ماں کے طور پر ملک اپنے قدیم نظریات اور آئین کی روح کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔ آج 'عوام نواز' جذبے کی طاقت سے ملک اور ملک کے غریبوں، ملک کی ماؤں بہنوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج عام آدمی کے لیے قوانین کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ ہماری عدلیہ بھی بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے مسلسل کئی بامعنی اقدامات کر رہی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اس بار 15 اگست کو انہوں نے لال قلعہ سے ذمہ داری پر زور دیا تھا۔ یہ ہمارے آئین کی روح کا مظہر ہے۔
بابائے قوم کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ 'مہاتما گاندھی کہا کرتے تھے کہ ہمارے حقوق ہمارے فرائض ہیں، جنہیں ہم سچی دیانتداری اور لگن کے ساتھ پورا کرتے ہیں۔ آج امرت مہوتسو میں جب ہم آزادی کے 75 سال مکمل کر کے اگلے 25 سال کا سفر شروع کر رہے ہیں، آئین کا یہ منتر ملک کے لیے ایک قرار داد بن رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہاکہ"آزادی کا یہ امرت دور ملک کے لیے فرض کی مدت ہے، چاہے وہ افراد ہوں یا ادارے، ہماری ذمہ داریاں آج ہماری پہلی ترجیح ہیں۔ اپنے فرائض کو انجام دے کر ہم ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔‘‘
یواین آئی۔ ۔ ظ ا

خاص خبریں
پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 10 ریاستوں میں انتخابات کا عمل شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

چنئی، 18 اپریل (یو این آئی) پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ، 18 اپریل (یو این آئی) شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

رملہ، 18 اپریل (یو این آئی) فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسانی امور مہند ہادی کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ پٹی میں جاری تنازعہ کے درمیان اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
image