image
Tuesday, Jul 14 2020 | Time 18:59 Hrs(IST)
  • بی جے پی جموں وکشمیر صدر کی کورونا رپورٹ مثبت آئی، ہسپتال میں داخل
  • اداکارہ سارہ علی خان کا ڈرائیورکرونا انفیکشن میں مبتلا
  • تیزی سے پھیل رہے کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے بہار میں پھر سے لاک ڈاﺅن
  • روس بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی کوشش میں
  • علاج کا خر چ زیادہ ہونے کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کو واپس نہ جانے پڑے: سپریم کورٹ
  • چھتیس گڑھ وزارتی کونسل نے ’گودھن نیائے یوجنا‘ کو منظوری دی
  • فلپائن میں کورونا معاملے 57500 سے متجاوز،1600 اموات
  • پرائیوٹ اسپتال پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
  • کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کے لئے جلد ہی ہدایات جاری کرسکتی ہے وزارت صحت
  • سنیٹائزر پر 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کیا جائے: سی پی آئی
Others

ملک کے ہرضلع میں میڈیکل کالج قائم کرے گی مرکزی حکومت: مودی

ملک کے ہرضلع میں میڈیکل کالج قائم کرے گی مرکزی حکومت: مودی

بنگلور، یکم جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی صورتحال سے نمٹنے اور اس کے واسطےاختیار کیے گئے طریقوں کے لئے پیر کے روز یدیوروپا سرکار کی ستائش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے راجیو گاندھی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی سلور جوبلی کی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد ، مسٹر مودی نے طبی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ "اب ملک کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج بننے جا رہا ہے"۔
مسٹر مودی نے کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں روزانہ لڑنے والے فرنٹ لائن کے سپاہوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے ان سپاہیوں کا احترام کرنے پر بھی زور دیا ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ "ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے بغیروردی والے فوجی ہیں۔ ان کے خلاف کوئی حملہ یا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن واریروں کے خلاف تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی زیادتی ، تشدد یا بدتمیزی قابل قبول نہیں ہے۔ دنیا ڈاکٹروں اور طبی عملے کی طرف احسان مندی کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔
یو این آئي ۔م ش ۔ ایف اے۔ 1745

خاص خبریں
ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 9.06 لاکھ سے متجاوز

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 9.06 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی،14 جولائی (یواین آئی) کوروناوائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان تیسرے دن بھی ملک میں 28 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 9.06 لاکھ سے متجاوز کرچکی ہے اور اس دوران 550 سے زیادہ افراد کی موت ہے۔

...مزید دیکھیں
سچن پائلٹ اور دو  وزير ریاستی کابینہ اور کانگریس  پارٹی سے برخاست

سچن پائلٹ اور دو وزير ریاستی کابینہ اور کانگریس پارٹی سے برخاست

جے پور، 14 جولائی (یو این آئي)راجستھان میں کانگریس پارٹی کے اندر جاری رسہ کشی کے سبب نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، وزیر خوراک و رسد رمیش مینا اور وزیر سیاحت وشویندر سنگھ کو ریاستی کابینہ اور پارٹی سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جون میں تھوک کی افراط زرکی شرح منفی 1.81 فیصدرہی

جون میں تھوک کی افراط زرکی شرح منفی 1.81 فیصدرہی

نئی دہلی،14جولائی (یواین آئی) گھریلو مارکیٹ میں مانگ متاثر ہونے کی وجہ سے رواں سال جون میں ہول سیل قیمتوں پر مبنی افراط زر1.81 فیصد (منفی) ریکارڈ کیا گیا ہے منگل کے روز حکومت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ مئی میں ہول سیل افراط زر کی شرح 3.21 فیصد (منفی) رہی تھی یہ تعداد 2019 کے اسی عرصہ میں فیصد تھی۔

...مزید دیکھیں
نائب صدر نے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کو شمشان تک پہنچانے والے ڈاکٹروں کی تعریف کی

نائب صدر نے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کو شمشان تک پہنچانے والے ڈاکٹروں کی تعریف کی

نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے جذبے کی تعریف کی ہے جس نے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کا جنازہ خود ہی شمشان گھاٹ تک پہنچایا۔

...مزید دیکھیں
کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پرراہل گاندھی کا اظہار  تشویش

کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پرراہل گاندھی کا اظہار تشویش

نئی دہلی ، 14 جولائی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہفتہ یہ تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

...مزید دیکھیں
ریلائنس کے سالانہ عام اجلاس میں جیومارٹ، 5 جی اور آرامکو سمجھوتے  پر  سب کی نظریں مرکوز

ریلائنس کے سالانہ عام اجلاس میں جیومارٹ، 5 جی اور آرامکو سمجھوتے پر سب کی نظریں مرکوز

نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئي)بدھ کے روز ہونے والے ریلائنس انڈسٹریز کے 43 ویں سالانہ عام اجلاس (اے جی ایم) میں اس بار سب لوکوں کی نظرین اس بات پر مرکوز رہیں گی کہ مکیش امبانی جیومارٹ، 5 جی اور آرامکو سمجھوتے سے متعلق کمپنی کے منصوبوں کے بارے میں کیا انکشاف کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
موجودہ وقت میں ریورس سوئنگ بھول ہی جانا چاہئے:عرفان پٹھان

موجودہ وقت میں ریورس سوئنگ بھول ہی جانا چاہئے:عرفان پٹھان

نئی دہلی،14جولائی (یو این آئی)ہندوستان کے سابق فاسٹ بالر اور سرکردہ آل راؤنڈرعرفان پٹھان نے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین سلامتی کے اعتبار سے محفوظ ماحول میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کو آئندہ کھیلے جانے والے میچوں کی مثال کے طور پر سمجھا جائے تو دنیا بھر کے فاسٹ بالرز کو ان میچوں میں ریورس سوئنگ کو بھول ہی جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں

روس بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی کوشش میں

14 Jul 2020 | 6:42 PM

ماسکو 14 جولائی(اسپوتنک)روسی حکومت عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19‘کے سبب معطل بین الاقوامی پروازوں کو بحال کرنے کی کوشش میں ہے اورغیر ملکی شراکت داروں سے رابطے میں ہے۔

علاج کا خر چ زیادہ ہونے کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کو واپس نہ جانے پڑے: سپریم کورٹ

14 Jul 2020 | 6:42 PM

نئی دہلی، 14جولائی (یو این ائی) سپریم کورٹ نے پورے ملک کے پرائیویٹ اور چیریٹیبل اسپتالوں میں کورونا وبا کے علاج کی قیمت باقاعدہ بنانے پر 16 جولائی کو عرضی گزاروں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے نمائندوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ایک مسودہ تیار کرنے کی مرکز کو منگل کو ہدایت دی تاکہ ریاستوں کو اس کے مطابق ہدایت دی جاسکے۔

اقلیت ہونے کی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا گیا: مشتاق احمد

14 Jul 2020 | 5:36 PM

نئی دہلی ، 14 جولائی (یو این آئی) مدت سے متعلق شرط اور وزارت کھیل کے اعتراضات کے سبب ہاکی انڈیا کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے والے مشتاق احمد نے الزام لگایا ہے کہ انہیں اقلیتی برادری کا ہونے کے سبب نشانہ بنایا گیا ہے اور عہدہ صدارت سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا گیا ۔

پرینکا نے خواتین کے کاروبار میں مدد کرنے کی اپیل کی

پرینکا نے خواتین کے کاروبار میں مدد کرنے کی اپیل کی

14 Jul 2020 | 4:01 PM

ممبئی 14 جولائی (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے لوگوں سے کورونا بحران کے دوران خواتین کے کاروبار میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے پرینکا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواتین کو حوصلہ افزا کرنے والے کاروبار میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ یہاں تک کہ چھوٹے کاروبار کو بھی۔ کاروبار کے ٹھپ پڑنے اور محنتی مزدوروں کو دیکھ کر مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ لیکن میں خواتین سے متعلق کچھ چھوٹے کاروبار میں مدد دے کر ایک چھوٹی سی شروعات کرتی ہوں تاکہ ان کی زندگی دوبارہ بحال ہوسکے۔

بی جے پی جموں وکشمیر صدر کی کورونا رپورٹ مثبت آئی، ہسپتال میں داخل

14 Jul 2020 | 6:51 PM

جموں، 14 جولائی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہیں ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں واقع نارائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال منتقل کر کے وہاں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image