NationalPosted at: Nov 23 2017 2:42PM پرائیویسی اور شفافیت کے درمیان توازن ضروری: مودی
نئی دہلی، 23 نومبر ( یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سائبر سیکورٹی کو زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے رازداری(پرائیویسی ) اور شفافیت کے درمیان توازن کو ضروری بتایا۔
مسٹر مودی نے یہاں سائبر سیکورٹی پر منعقد پانچویں عالمی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ سائبر حملے جمہوری دنیا کے لئے آج سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا-’’سائبر سیکورٹی ہماری طرز زندگی کا حصہ ہونا چاہئے۔ ہم رازداری اور شفافیت اور ڈجیٹل اور سیکورٹی کے درمیان توازن قائم کر سکتے ہیں۔شفافیت اور رازداری کے اہم سوالات کے جوابات ڈھونڈنے کی ضرورت ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے ڈجیٹل انڈیا کے ذریعے ملک میں لوگوں کی طرز زندگی میں آئی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی نوعیت شامل ہوں ہے۔ ہم اس کانفرنس کے ذریعے عالمی طریق کار اور نئے طریقوں کوسیکھنے کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا’’جب ہم ساتھ مل کر بڑھتے ہیں تب ہی حقیقی ترقی ہوتی ہے‘‘۔
ہندوستانی میں معلومات اور ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبہ میں کافی باصلاحیت افراد ہے اور میں آپ سب کو ان میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دیتاہوں‘‘۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے’ امنگ موبائل ایپ‘ بھی لانچ کیا جس کے ذریعہ لوگ مرکز اور ریاستی حکومتوں کی ایک سو خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں گے. اس کے علاوہ انہوں نے ’دو انڈیا اور ایک کیفے‘ ٹیبل کتاب کا اجرا کیا.
کانفرنس سےاطلاعات و ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد اور سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وكرم سنگھے نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں 120 سے زائد ممالک کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں اور یہ جمعہ تک چلے گی۔
یو این آئی،اظ1226