NationalPosted at: Jan 26 2022 11:44PM مودی نے فرانسیسی کتھاکلی رقاصہ پدم شری سالوینی کے انتقال پرافسوس اظہار کیا
نئی دہلی، 26 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف کتھاکلی رقاصہ ملینا سالوینی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کھتا کلی رقص کو فرانس میں مقبول بنانے کی ان کی کوششوں کو یاد کیا۔
محترمہ سالوینی کا بدھ کے روز انتقال ہو گیا۔ وہ اٹلی میں پیدا ہوئی تھی اور فرانس کی شہری تھی ۔ حکومت ہند نے انہیں آرٹ کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعزاز کے طور پر 2019 میں پدم شری سے نوازا تھا ۔
وزیراعظم نے بدھ کے روز ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’ محترمہ ملینا سالوینی کو ہندوستانی ثقافت کے تئیں گہری محبت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے پورے فرانس میں کتھاکلی رقص کو زیادہ مقبول بنانے کی بھرپور کوشش کی۔ میں ان کی موت سے دلبرداشتہ ہوں ۔ میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کی روح کو ابدی سکون ملے‘‘۔
یواین آئی ۔ ک ج