NationalPosted at: Sep 14 2021 11:29PM مودی وزارت دفاع کے نئے آفس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو یہاں وزارت دفاع کے دو نئے آفس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔
وزارت دفاع کا یہ دفتر کا احاطہ چانکیاپوری کے نزدیک افریقہ ایونیو اور کستوربا گاندھی مارگ پر بنائے گئے ہیں۔ ان دفتروں میں تقریبا 7000 فوجی افسران اور سرکاری ملازم کام کریں گے۔
فی الحال یہ دفتر ائر فورس بھون اور سینا بھون کے قریب ہٹمینٹس میں واقع ہے۔ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت ہٹمنٹ میں واقع ان دفاتر کو ہٹایا جا رہا ہے اور ان کی جگہ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام کیا جائے گا۔ تقریبا 27 دفتروں کو نئے آفس کمپلیکس میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کی تعمیر پر تقریبا 745 سو کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ کیمپس میں تقریبا ڈیڑھ ہزار کاروں کے لیے پارکنگ بنائی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا