image
Tuesday, May 26 2020 | Time 02:15 Hrs(IST)
National

غیرقانونی بستیوں کو طے شدہ مدت میں ریگولرائز کیا جائے گا: مودی

غیرقانونی بستیوں کو طے شدہ مدت میں ریگولرائز کیا جائے گا: مودی

نئی دہلی، 8نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی کی غیرقانونی بستیوں کو ریگولرائز کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرانے اور زیادہ سے زیادہ اسٹاف لگاکر طے شدہ مدت میں ا س کام کو پورا کرنے کا وعدہ کیا۔
مسٹر مودی نے دہلی کی غیرقانونی بستیوں کو ریگولرائز کرنے کے فیصلے پر ریزیڈنٹس ویلفیئر کمیٹیوں اور بی جے پی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جمعہ کو یہ بات کہی۔پردھان منتری آواس میں منعقدہ اس پروگرام میں شہری ترقیات اور غریبی خاتمہ کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری سمیت دہلی کے ساتوں اراکین پارلیمان موجود تھے۔ مرکزی کابینہ نے حال ہی میں اس سلسلہ میں فیصلہ کیا تھا۔
اگلے برس فروری میں ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ایک طرح سے تشہیر کی شروعات کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ جب 2014میں ہماری حکومت بنی تب سے ہم اس کے لئے ایسے راستے تلاش کررہے تھے۔ کچھ امید تھی کہ مقامی حکومتیں کچھ ذمہ داری اٹھائیں گی لیکن تمام کوششیں تمام تجربات کہیں نہ کہیں الجھتے رہے۔ آخر کار یہ طے کیا کہ کوئی کرے یا نہ کرے ہم اسے کئے بنا نہیں رہ سکتے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2020

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے دی عید الفطر کی مبارک باد

وزیر اعظم مودی نے دی عید الفطر کی مبارک باد

نئی دہلی،25 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کوروناوائرس  کے ایک دن میں تقریبا سات ہزار کیسز

ملک میں کوروناوائرس کے ایک دن میں تقریبا سات ہزار کیسز

نئی دہلی،25 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کی وبا کا قہربڑھتاہی جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا سات ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک کی روزانہ کے کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے، تاہم راحت کی بات یہ بھی ہے کہ اس دوران 3280 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 57،721 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
روایتی دوگانے، مصافحے اور معانقے کے بغیر اولین عید منائی گئی

روایتی دوگانے، مصافحے اور معانقے کے بغیر اولین عید منائی گئی

نئی دہلی25 مئی(یو این آئی) ہندستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں ملت اسلامیہ نے دوگانے کی روایتی ادائیگی اور تزک و احتشام کے ساتھ مصافحے اور معانقے کے بجائے دلوں کی قربت اور جسمانی فاصلے کے ساتھ عید منائی۔

...مزید دیکھیں
کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا

کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے آج یہاں قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں مغربی بنگال میں طوفان امفن کے بعد راحت اور باز آبادکاری مہمات کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
پوری دنیا میں کورونا سے 3.45 لاکھ لوگوں کی موت، تقریبا 54.50 لاکھ لوگ اس سے متاثر

پوری دنیا میں کورونا سے 3.45 لاکھ لوگوں کی موت، تقریبا 54.50 لاکھ لوگ اس سے متاثر

بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی، 25 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔

...مزید دیکھیں
ہاکی لیجنڈ بلبیر سنگھ کا 95سالی کی عمرمیں انتقال

ہاکی لیجنڈ بلبیر سنگھ کا 95سالی کی عمرمیں انتقال

موہالی، 25 مئی (یواین آئی) تین بار کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ ہندوستان کے لیجنڈ ہاکی کھلاڑی بلبیر سنگھ کا طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال ہو گیا،وہ 95 سال کے تھے۔

...مزید دیکھیں
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ،ہلاکتیں 3.45 لاکھ

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ،ہلاکتیں 3.45 لاکھ

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 25 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کاپھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب تک 3.45 لاکھ سے زیادہ لوگ موت کی آغوش میں سما چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں

سرکاری اعزاز کے ساتھ بلبیر سنگھ کی آخری رسومات ادا کی گئیں

25 May 2020 | 9:48 PM

چنڈی گڑھ، 25 مئی (یواین آئی) پدم شری اعزاز سے سرفراز ہندوستان کے سابق ہاکی کپتان اور تین بار کے اولمپک گولڈ میڈل فاتح بلبیر سنگھ سینئر کا پیر کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image