NationalPosted at: Jan 22 2018 2:45PM مودی ڈاووس کیلئےروانہ
نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 48 ویں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج سوئٹزرلینڈ کے ڈاووس روانہ ہو گئے۔
مسٹر مودی کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد بھی ڈاووس گیا ہے جن میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی، پیوش گوئل، سریش پربھو، دھرمیندر پردھان، جتیندر سنگھ اور ایم جے اکبر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ دنیا کی کئی شخصیات بھی ہیں۔اس سے پہلے مسٹر مودی نے کل ٹویٹ کر کےکہا تھا’’مجھے یقین ہے کہ دو طرفہ ملاقاتیں سود مند ہوں گی۔ ان ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات اور اقتصادی شراکت مضبوط ہوں گے‘‘۔وزیر اعظم نے کہا’’موجودہ وقت میں عصر حاضر کے بین الاقوامی نظام اور عالمی سرکاری ڈھانچے کے سامنے ابھر رہے چیلنجوں پر سربراہان مملکت، حکومتوں، پالیسی سازوں،کارپوریٹ دنیا اور سماجی تنظیموں کی طرف سے سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے‘‘۔
اجلاس کا سرکاری سیشن کل سے شروع ہو جائے گا اور مسٹر مودی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
یو این آئی،اظ1203