NationalPosted at: Nov 13 2020 7:53PM دیوالی کے دن ایک چراغ فوجیوں کے نام پرجلائیں: مودی
نئی دہلی، 13 نومبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے دیوالی کے موقع پر ملک کے لوگوں سے ’تاریکی پر روشنی کی فتح‘ کے اس تیوہار پر ایک چراغ ملک کے سرحد پر ڈٹے جانباز فوجیوں کےنام جلانے کی اپیل کی ہے مسٹر مودی نے جمعہ کے روز دیوالی کے موقع پر ٹویٹ کیا کہ"اس دیوالی ایک چراغ ہم اپنے فوجیوں کے اعزاز میں جلائیں۔ فوجیوں کی حیرت انگیز ہمت کے بارے میں ہمارے دل میں جو الفاظ ہیں وہ بیان نہیں کیا جاسکتا۔ ہم سرحد پر تعینات جوانوں کے اہل خانہ کے بھی مشکور ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "دوستو! ہمیں اپنے ان فوجیوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا جو ان تیوہاروں کے موقع پر سرحد پر کھڑے ہیں اور مادر وطن کی خدمت اور حفاظت کررہے ہیں۔ ہمیں انہیں یاد کرتے ہوئے اپنے تیوہار منانے ہیں۔ اگرچہ آپ سرحد پر ہیں پورا ملک آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے لئے دعائیں کر رہا ہے۔ میں ان خاندانوں کی قربانیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹے اور بیٹیاں سرحد پر ہیں۔ "
یواین آئی۔ ظ ا