image
Thursday, Aug 11 2022 | Time 11:30 Hrs(IST)
National

ایمرجنسی کو کبھی بھول نہیں سکتا ہے ملک:مودی

ایمرجنسی کو کبھی بھول نہیں سکتا ہے ملک:مودی

نئی دہلی،26 جون (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے دور میں ملک کی جمہوریت کو کچلنے اور عام لوگوں کے حقوق کو جس بے رحمی سے کچلنے کا کام ہوا تھا اسے ملک کی آنے والی نسلیں کبھی بھلا نہیں سکتیں مسٹر مودی نے اتوار کو آکاش وانی سے نشر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ 1975 میں جون کے مہینے میں ہی ملک میں ایمرجنسی لگاکر لوگوں کے حقوق کو چھین لیا گیا تھا اور جمہوریت کا گلا گھونٹنے کا کام ہوا۔ ملک کی آنے والی نسلیں اسے کبھی بھلا نہیں سکتیں۔ ایمرجنسی کے دوران لوگوں کے حقوق کو چھینا گیا تھا اور ان پر طرح طرح کی پابندیاں لگائیں گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دور میں آئینی تنظیموں کو کچل دیا گیا تھا لیکن لوگوں نے آئین کو زندہ رکھا اور جمہوریت کو زندہ رکھنے کی لڑائی جمہوری طریقے سے لڑی اور ایمرجنسی کو ہٹاکر واپس جمہوریت قائم کی۔لوگوں کو تانا شاہی اور ایسی ذہنیت کو ہرایا۔
انہوں نے کہا،’’ ایسی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی ہے۔ملک آج آزادی کے 75 ویں سال پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے تاریخ کے سبھی اہم مراحل سے سیکھتے ہوئے ہم سب کو بڑھتے رہنا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

جموں،11اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس وجہ سے 3 فوجی ، دو ملی ٹینٹ از جان ہوئے جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کووڈ ویکسینیشن میں 207.29  کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

کووڈ ویکسینیشن میں 207.29 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 207.29 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مہنگائی، بے روزگاری پر راہل-پرینکا کا وزراعظم پر حملہ

مہنگائی، بے روزگاری پر راہل-پرینکا کا وزراعظم پر حملہ

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش پارٹی کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مہنگائی اور بے روزگاری نظر نہیں آتی اور وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
شندے نے نارا پورنیما، رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

شندے نے نارا پورنیما، رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

ممبئی 11 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے نارا پورنیما اور رکھشا بندھن کے موقع پر ریاست کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
نیوزی لینڈ میں کورونا کے 4,818 نئے معاملے

نیوزی لینڈ میں کورونا کے 4,818 نئے معاملے

ویلنگٹن، 11 اگست (یو این آئی) نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 4,818 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید 24 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت

مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت

ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1,847 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے سات مریضوں کی موت ہوئی۔

...مزید دیکھیں
سنیل شیٹی نے مزاحیہ اور منفی کردار نبھاکر سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا

سنیل شیٹی نے مزاحیہ اور منفی کردار نبھاکر سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا

سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنیل شیٹی کو ایک ایسے کثیر جہتی اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف ایکشن بلکہ مزاحیہ اور منفی کردار بھی نبھا ئے اور سامعین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

...مزید دیکھیں

سترہویں لوک سبھا کے نویں اجلاس اختتام پذیر ، برلا کا اراکین پارلیمان کا شکریہ

08 Aug 2022 | 7:37 PM

نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی)لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے تمام معزز ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوان کے کام کو چلانے میں تعاون کیا۔

...مزید دیکھیں
image