RegionalPosted at: Mar 17 2018 11:57PM ذات پات، بلیک منی، اور بدعنوانی جیسی برائیوں سے ملک کو نقصان : مودی
شری شیلم، 17مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ تقسیم کرنے والی طاقتوں کے علاوہ ذات پات ، بلیک منی اور بدعنوانی جیسی جتنی بھی برائیاں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں انہیں دور کرنے میں اور ان کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے میں اہل وطن کا تعاون نہایت اہم ہے۔
مسٹر مودی نے اوگادی کے موقع پر یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت اپنی طرف سے ہر ممکن کام کررہی ہے لیکن ان کوششوں میں آپ تمام کا آشیرواد ہماری توانائی کو بڑھانے کا کام کرے گا۔ اس کے علاوہ سماج کو بانٹنے کی جوکوشش ہورہی ہے ان کے تئیں بھی لوگوں کو بیدا کرنے کی ضرورت ہے اور صرف ذات پات ہی نہیں ، بلیک منی اور بدعنوانی جیسی برائیاں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہیں دور کرنے میں اور ان کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے میں آپ کا تعاون بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج ملک نہایت اہم دور سے گزر رہا ہے۔ ملک کے لوگ ملک کو اپنی داخلی کمزوروں سے جلد از جلد آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں مرکزی حکومت نے نقص غذا کے چیلنج سے نپٹنے کے لئے ’قومی پوشن پروگرام‘ شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نئے نقطہ نظر کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پرانی روایات سے سبق لیتے ہوئے ہی ان کی حکومت نے عوامی تحریک کی طاقت کو سمجھا ہے، اسے اہمیت دی ہے۔ اسی کا اثر ہے کہ آج سوچھ بھارت مہم کے تحت ملک میں صفائی ستھرائی کا دائرہ بڑھ کر 80فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ 2014سے پہلے یہ تقریباَ0 4 فیصد تھا۔ یعنی ہم نے دوگنا اضافہ کیا ہے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے ساتھ ان کی حکومت ملک کے غریبوں اور درمیانہ طبقہ کی زندگی آسان بنانے کا کام کررہی ہے۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 2130