NationalPosted at: Dec 5 2024 9:44PM مودی نے فرنویس، شند، اجیت کو مبارکباد دی
نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر دیوندر فرنویس اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو مبارکباد دی ہے۔مسٹر مودی نے جمعرات کو اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی بننے والی حکومت مہاراشٹر کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
مسٹر مودی مہایوتی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے جمعرات کی شام ممبئی میں تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم تجربہ اور حرکیات کا امتزاج ہے اور اس ٹیم کی اجتماعی کوششوں کی وجہ سے ہی مہاراشٹر میں مہایوتی کو تاریخی مینڈیٹ ملا ہے۔ یہ ٹیم ریاست کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
مودی نے مہاراشٹر کی ترقی کے لیے مرکز کی طرف سے ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
یواین آئی، م ش