image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 16:22 Hrs(IST)
Regional

کسانوں کی حالت سدھارنے کے لئے حکومت اپنے عہد پر قائم : مودی

کسانوں کی حالت سدھارنے کے لئے حکومت اپنے عہد پر قائم : مودی

شاہ جہاں پور، 21جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں کسان ریلی میں کسانوں کو بدحالی سے نکالنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کی دلدل میں پھنسی سابقہ حکومت کی وجہ سے استحصال کا شکار کسانوں کی حالت سدھارنے کے سمت میں حکومت تیزی سے کام کررہی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا ’’ میرا گناہ یہی ہے کہ میں بدعنوانی کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ خاندانی سیاست کے خلاف پوری طاقت سے کھڑا ہوں۔ ہم نے عہد کیا ہے کہ جن لوگوں نے یہاں کے لوگوں کو اٹھارہویں صدی میں جینے کے لئے مجبور کردیا ہم اسے بدل کر رکھ دیں گے۔ ہم جلد ہی تمام گھروں تک بجلی پہنچاکر رہیں گے۔ ہم نے بچولیوں اور مفت خوروں کا دھند ہ بند کروادیا ہے ۔ایسے میں وہ ہمیں ہٹانا چاہتے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک ایسے نہیں پیش کی جاتی ہے ۔ جب 90ہزار کروڑ روپے ادھر ادھر جانا بند ہوجاتے ہیں تب پیش کی جاتی ہے۔ ملک کے عوام عدم اعتمادظاہرکرنے والوں کے گھمنڈ کو چور چور کردیتے ہیں ۔ کچھ لوگ ہماری برائی کررہے تھے ۔ ہمار ے کام کا حساب مانگ رہے تھے۔
اپوزیشن اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ جب دل کے ساتھ دل ہو تو دلدل ہوجتا ہے اور جتنا زیادہ دلدل ہوتا ہے اتنا ہی کمل کھلتا ہے۔ وہ اپنے مستقبل کا اندازہ لگانے کے لئے عدم اعتماد کی تحریک لائے لیکن ان کا اندازہ غلط تھا کیوں کہ ملک بدل چکا ہے ۔ یہاں بیٹیاں اب جاگ چکی ہیں۔ اب ان کا فارمولہ کام نہیں آنے والا ہے۔ سائیکل ہو یا ہاتھی کسی کو بھی اب بنائیں ساتھی ، لیکن آپ کے ڈرامے کو عوام جان چکے ہیں۔
جاری یو این آئی ج ا

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

رائے پور 28 مارچ (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج سے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image