NationalPosted at: Aug 3 2024 6:57PM چھوٹے کسان ہندوستان کی غذائی تحفظ کی سب سے بڑی طاقت ہیں: مودی
نئی دہلی، 3 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہندوستان میں چھوٹے کسانوں کو ملک کی غذائی تحفظ کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی زراعت کا تنوع ملک کو دنیا کی غذائی تحفظ کے لئے امید کی کرن بناتا ہے۔
مسٹرمودی نے یہ باتیں قومی دارالحکومت میں منعقدہ ’’انٹرنیشنل کانفرنس آف ایگریکلچرل اکانومسٹ (آئی سی اے ای)‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔
ہندوستان میں 65 سال بعد اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سات روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے تقریباً 1000 مندوبین شرکت کر رہے ہیں جن میں سے 40 فیصد سے زائد خواتین مندوبین ہیں۔ مسٹرمودی نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ 65 سال پہلے جب ہندوستان نے میسور میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، اس وقت ہندوستان کی فوڈ سیکورٹی دنیا کے لئے تشویش کا باعث تھی، آج ہندوستان دنیا کی فوڈ سیکورٹی کے بارے میں فکر مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے چیلنجوں کو ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے مجموعی نقطہ نظر سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب 65 سال پہلے یہاں آئی سی اے ای کانفرنس منعقد ہوئی تھی، تو ہندوستان نو آزاد ہوا تھا اور ملک کی غذائی تحفظ اور ہندوستان کی زراعت "دنیا کے لیے تشویش کا معاملہ" تھا۔ آج ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو اپنی ضروریات سے زیادہ خوراک پیدا کرتا ہے۔ آج ہندوستان دودھ، دالوں اور مسالوں کا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک ہے۔ ہندوستان اناج، پھل، سبزیاں، کپاس، چینی، چائے، آبی مچھلی کا دوسرا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک ہے۔ 'ایک وقت تھا جب ہندوستان کی غذائی تحفظ دنیا کے لیے تشویش کا باعث تھا۔ آج وہ وقت ہے جب ہندوستان عالمی غذائی تحفظ اور غذائی تحفظ کے حل فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ اس لیے 'فوڈ سسٹم ٹرانسفارمیشن' جیسے موضوع پر بات کرنے کے لیے ہندوستان کے تجربات قابل قدر ہیں۔ یہ یقینی طور پر گلوبل ساؤتھ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
افتتاحی اجلاس سے وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، زرعی سائنسدانوں کی بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی اے ای) کے صدر ڈاکٹر متین قائم اور نیتی آیوگ کے رکن پروفیسر رمیش چند نے بھی خطاب کیا۔
جاری یواین آئی۔الف الف