image
Friday, Apr 19 2024 | Time 18:39 Hrs(IST)
Regional

مودی نے نمامی گنگے پروجیکٹ کی حقیقت معلوم کی

مودی نے نمامی گنگے پروجیکٹ کی حقیقت معلوم کی

کانپور، 14دسمبر (یو این آئی) گنگا کو آلودگی سے آزادی دلانے کا عہد کرنے والے وزیراعظم نریندر موجدی نے سنیچر کو چمڑے کی صنعت کے لئے مشہور کانپور میں نیشنل گنگا کونسل کی پہلی میٹنگ میں حصہ لیا اور ندی کی صفائی کے لئے کئے جارہے کاموں کا جائزہ لیا۔
چندر شیکھر آزاد ایگریکلچر اور تکنالوجی یونیورسٹی (سی ایس اے) کے آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں مسٹرمودی کو نمامی گنگے پروجیکٹ کی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بہار کے نائب وزیراعلی سشیل مودی اور اتراکھنڈ کے وزیراعلی ترویندر سنگھ راوت موجود تھے۔ وزیراعلی نے اپنی ریاستوں میں گنگا کی صفائی کے لئے کرائے جارہے کامو ں کی معلومات دی۔
تقریباََ دو گھنٹے تک چلی جائزہ میٹنگ میں جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، دیہی ترقیات کے وزیر نریندر سنگھ تومر، وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، ماحولیات اور جنگلات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر، سیاحت اور ثقافت کے وزیرمملکت پرہلاد سنگھ پٹیل، توانائی کے وزیرمملکت راجکمار سنگھ، رہائش اور شہری ترقیات کے وزیرمملکت ہردیپ پوری اور جہاز رانی کے وزیر من سکھ منڈویا موجود تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی نے گنگا کی صفائی کے لئے کئے جارہی کوششوں کی تعریف کی اور پروجیکٹ میں مزید تیزی لانے کے لئے کافی رقم دستیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے وزرا اور حکام کے ساتھ ناشتہ کیا اور ان کا قافلہ گنگا کے درشن کے لئے اٹل گھاٹ کی طرف روانہ ہوگیا۔
اٹل گھاٹ پر سخت سیکورٹی کے درمیان مسٹر مودی پہلے سے تیار کھڑے اسٹیمر پر سوار ہوگئے اور تقریباََ دو کلومیٹر دور سرسیا گھاٹ کے لئے روانہ ہوئے۔ اٹل گھاٹ سے چند میٹر کی دوری پر گنگا کے درمیان میں انکا اسٹیمر تقریباََ پانچ منٹ تک کھڑا رہا۔ مسٹر مودی تقریباََ نصف گھنٹہ گنگا کی گود میں رہے اور بند کئے نالوں اور گنگا کی صفائی کا جائزہ لیا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1700

خاص خبریں
سہ پہر 3 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 68 فیصد  اور بہار میں سب سے کم 39  فیصد ووٹنگ ہوئی

سہ پہر 3 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 68 فیصد اور بہار میں سب سے کم 39 فیصد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج سہ پہر تین بجے تک سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ تریپورہ میں 68.35 فیصد اور بہار میں سب سے کم 39.73 فیصد رہا الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انڈمان اور نکوبار جزائر میں 45.48، اروناچل پردیش میں 53.02، آسام میں 60.70، چھتیس گڑھ میں 58.14، جموں و کشمیر میں 57.09، لکشدیپ میں 43.98، مہاراشٹرا میں 53.40، مہاراشٹرا میں 53.40، 42.40 فیصد ، منی پور میں 62.58، میگھالیہ میں 61.95 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں
صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

نئی دہلی،19 اپریل (یو این آئی) اسرائیل کی صیہونی حکومت کی مسلسل اشتعال انگیزی ایران کے ساتھ جاری جارحیت کے خلاف ایران اپنا دفاع کا حق رکھتا ہے اور اسی حق کا ایران نے استمعال کیا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی گھناونی فوجی جارحیت اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کے جواب میں اقوام متحدہ کے چارٹر، قانون کی حکمرانی کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی وابستگی پر تاکید کی ہے۔

...مزید دیکھیں
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت ومخالفت نہیں کرتا:مولانا محمد فضل الرحیم مجددی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت ومخالفت نہیں کرتا:مولانا محمد فضل الرحیم مجددی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے صاف لفظوں میں وضاحت کی ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی مخالفت یا حمایت نہیں کرتا یہ وضاحت بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے اپنے وضاحتی بیان میں کی ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ کے نائب صدر پرو فیسر ڈاکٹر سید علی محمد نقوی کی طرف سے بی جے پی کی حمایت کی بات سامنے آئی ہے یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے لیکن اس کا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح بہار میں این ڈی اے کی حمایت میں ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی نے بھی بورڈ کے ذمہ داروں کی حمایت کی بات کہی ہے وہ بھی بالکل بے بنیاد ہے اور انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مالی سال 2024 میں اینڈرومیڈا کے قرضوں کی تقسیم میں 23 فیصد اضافہ

مالی سال 2024 میں اینڈرومیڈا کے قرضوں کی تقسیم میں 23 فیصد اضافہ

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لون ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اینڈرومیڈا سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے قرض کی تقسیم مالی سال 2023-24 میں 23 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 75,397 کروڑ روپے ہو گئی، جس میں بنیادی طور پر ہاؤسنگ قرض کے حصہ کی شاندار کارکردگی رہی مالی سال 2023 میں قرض کی تقسیم 61074 کروڑ روپے تھی آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیتے ہوئے کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) راول کپور نے کہا کہ کاروبار میں مسلسل ترقی کے پیش نظر کمپنی کے قرض کی تقسیم رواں مالی سال میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔

...مزید دیکھیں

ہمیں دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کی نقطہ چینی کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے:غلام نبی آزاد

سری نگر، 19 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹ پروگرسیو آزاد پارٹی( ڈی اے پی اے) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری پارٹیوں کے امید واروں کی نقطہ چینی کرنے کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا: 'میں خود تمام پارٹیوں کی امید واروں کی عزت کرتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی دوسرے امید وار کی نقطہ چینی کرنے سے پرہیز کریں موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ اپنے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے ہمراہ تھے جنہوں نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image