RegionalPosted at: Nov 9 2019 2:16PM مودی نے عمران خان کا شکریہ اداکیا
ڈیرابابا نانک (گرداس پور)9نومبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے گرونانک دیوکے 550ویں پرکاش سال کے موقع پر ہندستانی عقیدت مندوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پاکستان کے وزیرا عظم عمران خان کا شکریہ اداکیا۔
مسٹر مودی نے یہاں پاکستان کی سرحد پر انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا ہندستان کے جذبات کا احترام کرنے کے لیے شکریہ اداکرتاہوں ۔‘‘
انھوں نے کہاکہ گرونانک دیو کے 550ویں پرکاش اتسو سے پہلے ،انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ ،کرتارپور صاحب کوریڈور کا کھلنا ،ہم سبھی کے لیے دوہری خوشی لیکر آیاہے ۔گرونانک دیوصرف سکھ مذہب اور ہندستان کی ہی وراثت نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے تحریک کا باعث ہیں ۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف ا ے