NationalPosted at: Dec 6 2018 6:56PM انسٹاگرام پر وزیراعظم مودی دنیا کے سب سے مقبول لیڈر
نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک کروڑ 48 لاکھ فالوورس کے ساتھ دنیا کے سب سے مقبول ترین لیڈر بن گئے ہیں۔
آن لائن پلیٹ فارم ٹیوپلومیسی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق انڈونشیائی صدر جوکو ویڈوڈو ایک کروڑ 20 لاکھ فالوورس کے ساتھ مسٹر مودی کے بعد دوسرے مقام پر اور ایک کروڑ فالوورس کے ساتھ امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ تیسرے نمبر پر ہیں۔
حال ہی میں شادی کرنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انُشکا شرما کے ساتھ وزیراعظم کی تصویر کسی لیڈر کی جانب سے پوٹ کی گئی دنیا کی سب سے مقبول تصویر بن گئی ہے۔
اس تصویر کو 1834707 ہارٹس ملے ہیں۔ انسٹا گرام پر تینوں کے مشترکہ طور پر پانچ کروڑ 50 لاکھ فالوور ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم 2018 سے قبل برفیلے داووس میں بس اسٹاپ پر کھڑے مسٹر مودی کی تصویر کو 1635978 لوگوں نے پسند کیا ہے اور یہ دنیا کی دوسری سب سے پسندیدہ تصویر بن گئی ہے۔
وزیراعظم مودی ٹویٹر اور فیس بُک پر بھی کافی سرگرم ہیں۔ ٹویٹر پر چار کروڑ 30 لاکھ فالوورس اور فیس بُک پر چار کروڑ سے زیادہ لائکس کے ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرگرم دنیا کے سب سے مقبول لیڈروں میں شامل ہیں۔
مسٹر مودی تکنیک کی کافی سمجھ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2015 میں اپنے فالوورس کو سبھی نئی معلومات، اپ ڈیٹ اور ان کی روز مرہ کی سرگرمیوں کی جانکاری دینے کے لئے ’نمو ایپ‘ لانچ کیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔