NationalPosted at: Feb 28 2021 10:26PM مودی نے اسرو کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 28 فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایس ایل وی سی 51 / امازونیا۔1 مشن کے پہلے وقف تجارتی لانچ کی کامیابی پر نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) اور ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "پی ایس ایل وی-سی 51 / امیزونیا۔1 مشن کے پہلےوقف تجارتی لانچ کی کامیابی پر این ایس آئی ایل اور اسرو کو مبارکباد۔ اس سے ملک میں خلائی اصلاحات کا ایک نئے عہد کی ابتدا ہوتی ہے۔ اٹھارہ کو۔پیسنجرز میں چار چھوٹے چھوٹے سیٹلائٹ شامل تھے جو ہمارے نوجوانوں کے جوش و خروش اور مظاہر کی عکاسی کرتے ہیں۔ ‘‘
یواین آئی۔ ظ ا