NationalPosted at: May 26 2018 6:46PM مودی نےگھپلوں سےپاک حکومت مہیا کی:جیٹلی
نئی دہلی،26مئی(یواین آئی)وزیر خزانہ ارون جیٹلی نےآج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے چار سالوں کے دوران ہندوستان کوعالمی معیشت کےپانچ جوکھم والےملکوں کےزمرےسےباہرنکال کر’چمکدار ستارہ‘ اور پالی سازی کےمحاذ پرمفلوج انتظامیہ کی جگہ پر لینےفیصلہ لینےاورکارروائی کرنےوالا ملک بنادیاہے۔
گردے کا آپریشن کرانے کے بعد روبہ صحت ہو رہے مسٹر جیٹلی نے مودی حکومت کے چار سال کی مدت مکمل کرنے کے پیش نظر فیس بک پر لکھا ہے کہ مسٹر مودی کی قیادت میں کھلا پن اورمعتبریت این ڈی اے حکومت کی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی 10 سال کی حکومت آزادی کے بعد کی سب سے بدعنوان حکومت رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے قانونی اور ادارہ جاتی تبدیلی کے ذریعے شفاف نظام قائم کیا ہے جس سے ملک کو گھپلوں سے پاک حکومت ملی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اس دوران ہندوستان ٹیکس اداکرنےوالامعاشرہ بنےجانب تیزی سےآگے بڑھ رہاہے۔اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ایس)کےنفاذ،نوٹ بندی کےمثبت اثرات، مؤثر ٹیکس ادائیگی جیسے اقدامات کالےدھن کے خلاف اٹھائے گئے ہیں جس سے ہندوستانی معیشت کو استحکام حاصل ہورہاہے۔
مسٹر جیٹلی نے لکھا کہ خواتین، درج فہرست ذات وقبائل اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقات کی شمولیاتی ترقی میں شراکت داری، بنیادی ڈھانچے کےشعبے میں غیر معمولی ترقی، مالیاتی استحکام اور معاشرے کے تمام حصوں کے مفادات کی حفاظت مودی حکومت کے چار سال کی اہم خصوصیات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یو پی اے کے برعکس وزیراعظم اپنی پارٹی اور ملک کے حقیقی رہنما بن گئےہیں۔ وزیر اعظم کی قیادت میں آج ہندوستان دنیامیں سب سے تیزی سے فروغ پانے والی معیشت بن چکاہے اور آنے والے برسوں میں ہندوستان دنیا کی سب سے تیز معیشت والاملک ہوگا۔
یواین آئی۔اد۔