NationalPosted at: Sep 16 2020 2:21PM مودی نے یوشیہیدے سوگا کو مبارکباد دی
نئی دہلی،16 ستمبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے جاپان کے نئے وزیراعظم یوشیہیدے سوگا کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا،’’جاپان کے وزیراعظم کے طورپر مقرر مہامہم یوشیہیدے سوگا کو مبارکباد۔امید کرتا ہوں کہ ہماری خاص حکمت عملی اور عالی ساجھے داری کو ہم مشترکہ طورپر نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔‘‘
مسٹر سوگا کو مسٹر شنزو آبے کی جگہ پر وزیراعظم منتخب کیاگیا ہے جنہوں نے خراب صحت کی وجہ سے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
یواین آئی۔اےایم۔