NationalPosted at: Jan 17 2021 10:15PM کیوڑیا انڈین ریل کے ویژن،سردار پٹیل کے مشن کی علامت:مودی
نئی دہلی،17 جنوری (یواین آئی) سردار ولبھ بھائی پٹیل کے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے کے مقام کیوڑیا کا ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ براہ راست رابطہ آج قائم ہوگیا وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے گجرات میں سردار سروور باندھ کے نزدیک اس جنگلاتی سیاحتی مقام کیوڑیا ،ڈبھوئی اور چاندود ریلوے اسٹیشنوں کے نوتعمیر شدہ عمارتوں ،ڈبھوئی - چاندود امان پریورتن، پرتاپ نگر- کیوڑیا بجلی کی نئی سپلائی سے لیس ریلوے بلاک اور چاندود - کیوڑیا براڈ گیج لائن کا افتتاح کیا اور ملک کے دارالحکومت سمیت مختلف مقاما سے آٹھ جوڑی ریلوے خدمات کی ہری جھنڈی دکھا کر شروعات کی۔
اس موقع پر حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر وزیر ریل پیوش گوئل ،وزیر خارجہ ایس جے شنکر پرساد اور وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن موجود تھے ،جبکہ کیوڑیا اسٹیشن پر وزیراعلی وجے روپانی موجود تھے۔ ویڈیو لنک کے ذریعہ سے احمدآباد سے گجرات کے گورنر دیوورت آچاریہ اور نائب وزیراعلی نیتن پٹیل،ممبئی سے مہراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے ،مدھیہ پردیش کےو زیراعلی شیوراج سنگھ چوہان،اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال موجود تھے۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔