image
Friday, Mar 29 2024 | Time 03:12 Hrs(IST)
Others

مودی نے دنیا کے سب سے بڑے ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کا سنگ بنیاد رکھا

مودی نے دنیا کے سب سے بڑے ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کا سنگ بنیاد رکھا

بھج، 15 دسمبر (یو این آئي) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات کے کچ علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے الٹرا میگا ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کا سنگ بنیاد رکھا وزیر اعظم نے کچھ کے یک روزہ دورے کے دوران دھورڈو کے ٹینٹ سٹی میں سمندرکے نمکین پانی کو پینے کے قابل اور دیگر قابل استعمال بنانے کے لیے چار پلانٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم بھج ائیرپورٹ سے براہ راست دھورڈو پہنچے اور کچے کے مضافات میں بڑے رن میں شمسی اور بادی توانائی کے 30 ہزار میگاواٹ کے حامل دنیا کے سب سے بڑے ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کی ورچوئل طریقے سے بھومی پوجن کی۔ تقریبا 1.5 ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے یہ پلانٹ 70 ہزار ہیکٹر میں پھیلا ہو گا اور یہ رقبے میں بحرین اور سنگاپور جیسے ممالک جتنا بڑا ہوگا۔ اس سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔
انہوں نے سمندر کے نمکین پانی کو خالص میٹھے پانی میں تبدیل کرنے والے چار پلانٹوں کی بھی بھومی پوجن کی ۔ یہ کچھ کے مانڈوی، گنڈیالی کے علاوہ سوراشٹر میں گاندھوی۔دوارکا، گھوگھا-بھاو نگر اور ستراپاڑہ- سومناتھ میں قائم ہوں گے۔ ان کی صلاحیت بالترتیب روزانہ 100 کروڑ لیٹر، 7 کروڑ لیٹر ، 7 کروڑ لیٹر اور 3 ​​کروڑ لیٹر ہوگی۔ مانڈوی پلانٹ دو سال میں مکمل ہوگا اور اس پر 800 کروڑ روپئے لاگت آئے گی۔
مسٹر مودی نے امول برانڈ کے کچھ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو دودھ پروڈیوسرس ایسوسی ایشن لمیٹڈ یعنی سرہد ڈیری کی جانب سے انجار اور بھاؤچ کے درمیان 129 کروڑ روپے کی لاگت سے دو لاکھ لیٹر صلاحیت والے دودھ کے چیلنگ پلانٹ کی بھومی پوجن بھی کی۔
وزیر اعظم بھج میں 2001 کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی یاد میں تعمیر ہونے والے میموریل پارک کا چیف منسٹر وجے روپانی اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیں گے اور شام کو واپس نئی دہلی روانہ ہوں گے۔
یو این آئي۔ م ش۔ ایف اے۔ 1830

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image