NationalPosted at: Oct 21 2018 10:32PM ملک پولیس کے جوانوں کی قربانیاں فراموش نہیں کرےگا: مودی
نئی دہلی، 21 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی خدمات کے جذبے ، ایثار ، بے مثال جرات، بڑی قربانی اور شجاعت کو نہیں بھولنے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ملک کی تعمیر میں ان کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مسٹر مودی نے یہاں قومی یوم پولیس کے موقع پر ’نیشنل پولیس یادگار' کو قوم کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کے جوانوں کے مسلسل فرائض پرعمل،مستعدی اور خودسپردگی کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردی میں کمی، نکسلی متاثرہ اضلاع کی تعداد میں کمی اور شمال مشرقی علاقے میں تشدد میں کمی لانے میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی خدمات ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں خاکی وردی پہنے والے جوانوں کی شراکت کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ جوانوں کے فرض پرعمل اور خدمت خلق کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم جذباتی ہو گئے اور کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر دستہ اور ریاستی ڈیزاسٹر دستہ کے جوان طوفان میں پھنسے ہوئے، سیلاب سے گھرے اور گری ہوئی عمارتوں کے ملبے میں دبے لوگوں کی مدد کے لیے وہ زندگی کی بازی لگادیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ خاکی وردی کے جوان ہیں۔
مسٹر مودی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، راحت اور بچاؤ آپریشن کے دوران بہتر کام کرنے والی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے جوانوں کے لیے ’نیتا جی سبھاش چندر بوس‘ کے نام پر ایک قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ہر سال دیا جائے گا ۔یہ اعزاز تباہی کے دوران فوجیوں کو ہمت، خدمت اور خدمت خلق کے جوانوں کے ایثار کا مظاہرہ کے لئے ہوگا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔