image
Monday, Jun 24 2024 | Time 05:51 Hrs(IST)
National

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے وشواس کے ساتھ جائیں گے :مودی

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے وشواس  کے ساتھ جائیں  گے :مودی

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی ) سترہویں لوک سبھا کے 13 ویں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم نئے وشوس، نئے جوش اور نئی امنگ کے ساتھ جائیں گے انہوں کہا کہ آج پارلیمنٹ کے 75 سال کے شاندار کام کاج ، کھٹی میٹھی یادوں ، تجربات اور ملک کے لئے ہمارے سابقہ رہنماوں کے گرانقدر رول کو یاد کرنے کا دن ہے وزیراعظم نے لوک سبھا کے افتتاحی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخی پرانی عمارت سے آج ہم رخصت ہو رہے ہیں یہ ہمارے لئے انتہائی جذباتی لمحہ ہےْ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو بیشک غیرملکی حکمرانوں نے تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اس کی تعمیر میں محنت ،پسینہ اور پیسہ ہمارے لوگوں کا لگا تھا۔ پارلیمنٹ میں 75 برس کے سفر میں ہمارے منتخب نمائندوں نے بڑی ایمانداری ، محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا، جس کی یہ عمارت گواہ رہی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہم نئی عمارت میں جارہے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی پرانی عمارت بھی ہماری نئی نسلوں کے لئے یادگار اور بدستور قابل ترغیب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کی روشنی میں نیا وشواس ، نیا آتم وشواس اور نئی امنگ کا پوری دنیا میں ہندوستان کی کامیابیوں کا ذکر ہو رہا ہے۔
مسٹر مودی نے چندریان 3 ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شاندار کامیابیوں پر نہ صرف ہندوستان کو فخر ہے بلکہ پوری دنیا کو اس کامیابی پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں اور ہمارے سائنسدانوں کی محنت، لگن اور طاقت کا نتیجہ ہے، جس کے لئے ہمارے سائنسداں قابل مبارکباد ہیں۔
حال ہی میں نئی دہلی میں منعقدہ جی ۔ 20 سمٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کے 140 کروڑ لوگوں کی کامیابی ہے، کسی ایک فرد یاا یک پارٹی کی نہیں۔ جی ۔ 20 کی شاندار کامیابی کی آج پوری دنیا میں سراہنا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو جی ۔ 20 کی سربراہی ملنے کے بعد سے پورے ملک میں تقریباً 200 کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔
وزیراعظم نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ ہندوستان کی سربراہی میں جنوبی افریقہ کو جی ۔ 20 کا رکن بنایا جانااور اتفاق رائے سے ڈکلیئریشن کو منظور کیا جانا ملک کے لئے قابل فخر بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ سب کا ساتھ سب کا وشواش ‘‘ کے منتر نے پوری دنیاکو ہندوستان کے ساتھ جوڑنے میں مدد کی یہی وجہ ہے کہ آج ہمارا ملک پوری دنیا میں ’’وشو متر‘‘ کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔
مسٹر مودی نے اس کے ساتھ ہی آئندہ ماہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی پوری دنیا کی پارلیمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل پی ۔ 20 سمٹ کے لئے حکومت کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی جمہوریت کی طاقت ہی ہے، جس نے ریلو ے پلیٹ فارم پر بچپن کی زندگی گزارنے والے بچے کو پارلیمنٹ تک پہنچادیا ہم نے کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد ابتدا میں پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد کم ہوا کرتی تھی۔ لیکن اب دھیرے دھیرے ایوان میں خواتین کی نمائندگی بڑھ رہی ہے، جو ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی طاقت ہی جہاں ایک طرف آنجہانی اندرجیت گپتا نے 43 سال رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنے علاقے کے عوم کی نمائندگی کی، وہیں مسٹر شفیق الرحمان برق 93 برس کی عمر میں آج بھی پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات، سنگین بیماری یہاں تک کہ کووڈ کے دوران بھی اراکین پارلیمنٹ آکر کام کرتے رہے لیکن انہوں نے عوام کا کام رکنے نہیں دیا۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لئے میٹنگ

سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لئے میٹنگ

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مانسون کے پیش نظر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک میں سیلاب سے نمٹنے کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی بی آئی نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا

سی بی آئی نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مرکزی وزارت تعلیم کی تحریری شکایت کی بنیاد پر قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) (یو جی) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں فوجداری مقدمہ درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے: سیتا رمن

تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے: سیتا رمن

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر نرملا سیتا رمن نے اتوار کو تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو اس پر بیان دینا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
مشرقی چمپارن میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل گرا

مشرقی چمپارن میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل گرا

موتیہاری، 23 جون (یو این آئی) بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے گھوڑاسہن بلاک کے اموا-کنڈوا چین پور روڈ پر 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ایک پل گر گیا۔

...مزید دیکھیں
اوڑی انکاونٹر:ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

اوڑی انکاونٹر:ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

سری نگر،23جون(یو این آئی)شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹینٹ کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور بی ایس ایف نے ہفتے کی صبح اوڑی سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے اور اتوار کی صبح تک آپریشن کو موخر کیا۔

...مزید دیکھیں
پیپر لیک، منسوخی یا ملتوی کرنا بی جے پی حکومت کا کام کرنے کا انداز بن گیا ہے: کانگریس

پیپر لیک، منسوخی یا ملتوی کرنا بی جے پی حکومت کا کام کرنے کا انداز بن گیا ہے: کانگریس

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج کہا کہ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے بڑے اور اہم امتحانات کو منسوخ کرنا مودی حکومت کے کام کرنے کا اندازبن گیا ہے، لیکن پیپر منسوخ کرنا اور عہدیداروں کو تبدیل کرنا اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہے، اس لیے اس سمت بلا امتیاز کام کرنے اور سب کے مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے مسٹر کھڑگے نے کہا، "این ای ای ٹی گھوٹالے میں ذمہ داری حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی ہے۔

...مزید دیکھیں
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

برج ٹاؤن، 23 جون (یو این آئی) انگلینڈ نےآج ورلڈ کپ کے سپر ایٹ گروپ 2 کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امریکہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

...مزید دیکھیں
image