NationalPosted at: Feb 17 2019 11:37PM مودی نے ’من کی بات‘ کے لئے تجاویز مانگی
نئی دہلی، 17 فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر ماہ نشر کئے جانے والے پروگرام ’من کی بات‘ کے لئے لوگوں سے تجاویز مانگی ہے۔
مسٹر مودی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ اس مہینے ’من کی بات‘ پروگرام 24 فروری کو نشر ہوگا۔ پروگرام کے لئے مشورہ 1800117800 پر فون کرنے کے علاوہ ’مائی گورنمنٹ اوپن فورم‘ یا ’نمو ایپ‘ پر بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
یہ من کی بات کا 53 واں قسط ہوگا۔ آخری پروگرام 27 جنوری کو نشر ہوا تھا۔
یو این آئی،اظ