NationalPosted at: Aug 17 2017 11:15AM نریندر مودی 27 اگست کو من کی بات کریں گے
نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) ریڈیو کے ذریعہ ملک کے عوام سے رابطہ قائم کرنے کے ماہانہ پروگرام کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ 27 اگست کو لوگوں سے مخاطب ہوں گے۔ مسٹر مودی نے اس پروگرام میں شامل کرنے کیلئے لوگوں سے مشورے مانگے ہیں۔ لوگ اپنے مشورے ’نریندر مودی ایپ‘ پر بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 1800117800 نمبر پر فون کرکے اپنا پیغام ریکارڈ کروا سکتے ہیں یا اپنا مشورہ ’مائی گورنمنٹ ڈاٹ ان‘ پر بھی بھیج سکتےہیں۔ یو این آئی۔ س ا