InternationalPosted at: Nov 14 2017 2:01PM مودی نے کی آبے اور حسن بلقیہ سے ملاقات
منیلا،14 نومبر (یو این آئی/نریندر دیو) وزیر اعظم نریندر مودی نے آسیان سربراہی اجلاس سے الگ آسیان رکن غیر ملکی سربراہان مملکت سے مسلسل ملاقاتوں کے درمیان آج یہاں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کی۔
مسٹر مودی نے برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ بھی ملاقات کی۔انہوں نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ ایشوز کے ساتھ ساتھ کاروبار، سرمایہ کاری اور تجدید توانائی کے میدان میں تعاون کو توسیع دینے کے سلسلے میں بات چیت کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹویٹ کیا-’’ایک اچھے دوست اور قابل اعتماد پارٹنر کے ساتھ ملاقات. وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم شنزو آبے نے دونوں ممالک کے درمیان خاص سفارتی اور عالمی شراکت داری کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شنید کی‘‘۔
ٹویٹر پر مسٹر مودی اور مسٹر آبے کا ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر بھی پوسٹ کیا گیا تھا۔
ایک اور ٹویٹ میں مسٹر کمار نے کہا-’’وزیر اعظم نریندر مودی نے برونائی دارلالسلام کے سلطان حسن بلقیہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ شراکت بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی و تجدید توانائی کے میدان میں تعاون کو لے کر بات چیت کی‘‘۔
یو این آئی،اظ1115