InternationalPosted at: Jan 23 2018 10:39AM وزیر اعظم مودی کی سوئٹزرلینڈ کے صدر سے ملاقات
ڈاووس، 23 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے الگ سوئٹزرلینڈ کے صدر ایلن برسیٹ سے ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔
اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ کر کے کہا، "ڈاووس پہنچنے پر میں نے سوئس کنفیڈریشن کے صدر ایلن برسیٹ سے بات چیت کی۔ ہم نے دو طرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا، اسے اور مضبوط بنانے پر بات کی‘‘۔
مسٹر برسیٹ نے کہا کہ یہ بحث دنیا کے سب سے بڑے اور پرانے جمہوریاؤں کی ملاقات کی عکاسی کرتی ہے۔ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے صدر نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا، "برفباری کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے سوئس صدر ایلن برسیٹ سے ملاقات کی. دونوں رہنماؤں نے جمہوریت اور تنوع کے مشترکہ اقدار پر بنے ہمارے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر مثبت بات چیت کی‘‘۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیکس معلومات کے خود کار طریقے کے تبادلے پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
جاری،یو این،اظ 0842