NationalPosted at: Feb 29 2020 6:50PM وزیر اعظم نے مرارجی دیسائی کوخراج تحسین پیش کی
نئی دہلی، 29 فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم مرارجی دیسائی کی جینتی کے موقع پر ہفتہ کو ان کوخراج عقیدت پیش کی۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا’’سابق وزیر اعظم مرارجی بھائی دیسائی کو جینتی پر خراج تحسین ۔ انہوں نے ہمیشہ نظم و ضبط اور اصولوں پر مبنی سیاست کی، جس کے لئے وہ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ مجاہد آزادی اور ملک کے چھٹے وزیر اعظم مرارجی بھائی دیسائی کی پیدائش 29 فروری 1896 کو گجرات کے ولساڈ میں ہوئی تھی۔
یواین آئی،اظ