image
Friday, Mar 29 2024 | Time 16:12 Hrs(IST)
National

عالمی فلاحی اقدار کو چیلنج کیا جارہا ہے: مودی

عالمی فلاحی اقدار کو چیلنج کیا جارہا ہے: مودی

نئی دہلی، 04 جون (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ۔19 عالمی وبا کے وقت پوری دنیا میں سیاسی اتھل پتھل پر اپنی فکری مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی، آزادی، باہمی احترام، بین الاقوامی اداروں کا احترام اور شفافیت وغیرہ عالمی فلاحی اقدار کو آج مختلف قسم سے چیلنج کا سامنا ہے جس کے لئے یکساں اقدار، مشترکہ مفادات اور یکساں مقاصد والی طاقتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
مسٹر مودی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کے ساتھ پہلی ورچول دوطرفہ چوٹی میٹنگ میں مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے اپنے خطاب کی ابتدا ہندوستان کی جانب سے آسٹریلیا میں کووڈ۔19 سے متاثر سبھی لوگوں اوراہل خانہ کے تئیں اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرنے کے ساتھ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان۔آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات ہمہ جہت کے ساتھ ساتھ گہرے بھی ہیں اور یہ گہرائی آتی ہے ہمارے یکساں اقدار، یکساں مفادات، یکساں جغرافیہ اور یکساں مفادات سے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں ہمارا تعاون اور تال میل میں اچھی رفتار آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمارے تعلقات کی باگ ڈور کا ایک سرا آپ جیسے بااختیار اور مستقبل شناس لیڈر کے ہاتھ میں ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image