NationalPosted at: Nov 19 2019 4:00PM مودی کا شیخ سلطان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
نئی دہلی،19نومبر(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روزمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شاہی خاندان کے رکن سلطان بن زائد بن سلطان النیہیان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا مسٹر سلطان کا پیر کے روز انتقال ہوگا تھا مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،’ میں شیخ سلطان بن زائد النیہیان کے انتقال پر یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النیہیان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دکھ کی اِس گھڑی میں النیہیان خاندان اور یواے ای کے عوام کے تئیں میری ہمددردی اور دعائیں ہیں‘ امارات ڈائیلاگ کمیٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ شیخ سلطان بن زائد النیہیان کا پیر کے روز انتقال ہو گیا تھا صدارتی امور کی وزارت کی ہدایت پر یواے ای میں سہ روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے لہذا قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا۔