NationalPosted at: Oct 18 2018 11:55PM این ڈی تیواری کے انتقال پر مودی کا اظہار تعزیت
نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، اتر پردیش، بہار اور اتراکھنڈ کے ززرائے اعلی نے سابق مرکزی وزیر نارائن دت تیواری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ "مسٹر تیواری کے انتقال کی خبر سن کر بہت رنج ہوا ۔ وہ ایک عظیم لیڈر اور قابل ایڈمنسٹریٹر تھے۔ اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں صنعتی ترقی کے لئے انہوں نے جو کردار ادا کیا ہے ، اس کے لئے وہ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے"۔
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی مسٹر این ڈی تیواری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مسٹر تیواری کی اہلیہ اجولا تیواری کو بھیجے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ "ان کے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ وہ کامیاب اور قابل ایڈمنسٹریٹر تھے۔ ان کے انتقال سے ملک نے ایک عظیم رہنما کھو دیا ہے۔ ان کی شراکت کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے"۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مسٹر تیواری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک قابل ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تر یویندر راوت نے اپنے پیغام میں کہا کہ "مسٹر تیواری نے ہندوستانی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ایک قابل ایڈمنسٹریٹر، سفارتکار اور اتراکھنڈ کی ترقی کے رول ماڈل کے طور پر یاد رکھا جائے گا"۔
جاری۔ یو این آئی ۔ م ش ۔ 1925