image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 11:37 Hrs(IST)
National

مودی نے نموایپ پر شروع کیا سروے

مودی نے نموایپ پر  شروع کیا سروے

نئی دہلی ،26مئی (یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی حکومت کے چارسال مکل ہونے کے موقع پر لوگوں کے ذہن کوٹٹولنے کے لئے نریندرمودی موبائل ایپ پر آج ایک سروے شروع کیا ہے ۔
مسٹر مودی نے ٹوئیٹر پر اسکا اعلان کرتے ہوئے کہ ،’’یہ آپ کی آواز ہے جسکی اہمیت ہے ۔مجھے بتائیے کہ آپ اپنے علاقہ میں مرکزی حکومت کے کام کاج ،اسکی پہل اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں ۔نموایپ پر اس سروے میں حصہ لیجئے ۔‘‘
سروے کے پانچ حصے ہیں ۔پہلے حصہ میں لوگوں سے کفایتی ہیلتھ سکیورٹی ،روزگار کے مواقع،دیہی الیکٹری فکیشن اور کسانوں کی خوشحالی کے چار پوائنٹ پر بہت خراب سے بہت اچھاتک کے پیمانے پر ووٹ دینے کو کہا گیاہے ۔دوسرے حصہ میں پوچھاگیاہے کہ ووٹ دینے کے لئے انکے ذہن میں فیصلہ کن کون سا عنصر ہوگا ۔اس میں مہنگائی ،امن وقانون ،تعلیم ،روزگار ،صفائی ستھرائی ،بدعنوانی اور کسانوں کی بہبود کے متبادل دئے گئے ہیں ۔
سروے کے تیسرے حصہ میں مرکزی حکومت کے کام کاج کی ریٹنگ پوچھی گئی ہے جبکہ چوتھے حصہ میں لوگوں سے ایک خالی باکس میں یہ لکھنے کی درخواست کی گئی ہے کہ انکے خیال میں مرکزی حکومت کی تین سب سے مقبول اسکیمیں کون سی ہیں ۔پانچویں حصہ میں لوگوں سے کہاگیاہے کہ اگر وہ کوئی تجویزپیش کرنا چاہتے ہیں تو پیش کریں ۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ آنے والے مہینوں میں مغربی افریقی ملک نائجر سے 1000 امریکی فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے کے الزام میں چین کے تین اور بیلاروس کے ایک ادارے پر پابندی عائد کی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہے۔

...مزید دیکھیں
روسی صحافی ایریمن کی موت کی تحقیقات ہو: اقوام متحدہ

روسی صحافی ایریمن کی موت کی تحقیقات ہو: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 20 اپریل (یو این آئی) اقوام متحدہ نے روسی صحافی ایریمن کی پراسرار موت کے واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 7:05 PM

ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں -مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں - شکیل احمد ،تین اگست 1916 کو اتر پردیش کے بدایوں قصبے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image