NationalPosted at: Oct 25 2020 3:08PM منفی حالات میں بھی نہ ہاریں حوصلہ ،ملک کے بھائی چارے میں نئے رنگ بھریں:مودی
نئی دہلی،25 اکتوبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک کے عوام سے کہا کہ منفی حالات میں بھی جوش اور حوصلے ککے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے سبھی کو ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے خوبصورت رنگوں سے ملک کے اتحاد کو مضبوط بنانا ہے۔
مسٹر مودی نے آج یہاں اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کو قومی یوم اتحاد کے طورپر منائے گا۔ سردار پٹیل کا شمار ان عظیم شخصیات میں ہوتا ہے جن میں ایک ساتھ متعدد خبیاں موجود تھیں،جیسےخیالات کی گہرائی ، اخلاقی ہمت،سیاسی سمجھ بوجھ ،زرعی شعبہ کی گہری سمجھ اور قومی اتحاد کے تئیں ان کا جذبہ قربانی۔ سردار صاحب کی ایک اور خوبی تھی کہ وہ منفی حالات میں بھی ہمت اور حوصلے سے بھرے رہتے تھے۔ انہوں نے کہا،’’ذرا اس فولادی شخص کی شبیہ تصور کیجئے جو شاہی خاندانوں سے بات کررہے تھے،عزت مآب باپو کی عوامی تحریک کا انتظام کررہے تھے،ساتھ ہی ،انگریزوں سے لڑائی بھی لڑرہے تھے اور ان سب کے درمیان بھی،ان کی سمجھ پوری آب وتاب میں ہوتی تھی۔ اس میں ہمارے لئے بھی ایک سیکھ ہے،حالات کتنے بھی خراب کیوں نہ ہوں،اپنی سمجھ بوجھ کو زندہ رکھئے ،یہ ہمیں پرسکون تو رکھے گی ہی ،ہم اپنے مسئلوں کا حل بھی نکال پائیں گے۔سردار صاحب نے یہی تو کیا تھا۔‘‘
وزیراعظم نے کہا،’’آج ہمیں اپنی بولی،اپنے برتاؤ ، اپنے فعل و اخلاق سے ہر لمحہ ان سب چیزوں کو آگے بڑھانا ہے جو ہمیں ’ایک‘ کریں،جو ملک کے ایک حصہ میں رہنے والے شہریوں کے من میں ،دوسرے کونے میں رہنے والے شہریوں کےلئے محبت اور اپنے پن کا جذبہ پیدا کر سکے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے صدیوں سے مسلسل یہی کوششیں کی ہیں۔‘‘
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔