NationalPosted at: Jan 25 2018 9:04AM ’نیشنل ووٹر ڈے‘ پر وزیر اعظم کی مبارک باد کا پیغام
نئی دہلی، 25 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’نیشنل ووٹر ڈے‘ پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے’ ووٹر ڈےُ پرنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس دن ہندوستانی الیکشن کمیشن کے قیام پر اسے مبارک باد دی۔ انہوں نے ووٹ کے حق کی اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے اہل ووٹروں، بالخصوص نوجوانوں سے اپنا رجسٹریشن کرانے کو کہا جس سے ہمارے جمہوریت کو اور مضبوطی ملے۔
یو این آئی،اظ 0842