image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 13:24 Hrs(IST)
Others

سمندری طوفان امفان سے متاثر بنگال کو 1000، اڈیشہ کو 500 کروڑ روپے کی مدد

سمندری طوفان امفان  سے متاثر بنگال کو 1000، اڈیشہ  کو 500 کروڑ روپے کی مدد

کولکتہ / بھونیشور، 22 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز سمندری طوفان 'امفان' سے متاثرہ مغربی بنگال اور اڈیشہ کا فضائی جائزہ لینے کے بعد ان ریاستوں کو بالترتیب 1000 اور اڈیشہ کو 500 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔مسٹر مودی نے صبح بنگال اور اڈیشہ میں سمندری طوفان امفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ ان کے ہمراہ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، وزیر مملکت بابل سپریو، وزیر مملکت پرتاب چندسارنگی اور محترمہ دیبا سری چودھری بھی گئی ہیں۔
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھرنڈ، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کے ساتھ وزیراعظم نے مغربی بنگال کے سمندری طوفان سے متاثرہ اضلاع کا فضائی جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ بنگال میں امفان طوفان سے ہوئے نقصان کے لئے مرکزی حکومت فوری طور پر ایک ہزار کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کرے اور امفان سے متاثرہ اڈیشہ کو پیشگی مدد کے طور پر فوری طور پر 500 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
بعدازاں وزیراعظم نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے تمام تر سیینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ مغربی بنگال میں انجام دیئے جا رہے راحت کاری اور بازآبادکاری اقدامات پر نظرثانی کی جا سکے۔ انہوں نے ریاست بنگال کو فوری راحتی سرگرمیوں کے لئے ایک ہزار کروڑروپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
ریاست کی جانب سے امداد سے متعلق عرضداشت حاصل کرنے کے بعد مرکزی حکومت ایک بین وزارتی ٹیم تعینات کرے گی، جو اس ریاست کا دورہ کر کے ریاست میں لاحق ہوئے خسارے کا اندازہ لگائے گی اور اسی بنیاد پر مزید امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے مغربی بنگال کے عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیااور ان کنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا، جنہوں نے اس قدرتی آفت کے دوران اپنے اراکین کنبہ کی جانوں سے ہاتھ دھویا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے قریبی وارث کے لئے 2 لاکھ روپے اور ریاست میں آئے سمندری طوفان میں شدیدطور پر زخمی ہوئے افراد کےلئے 50000روپے کی یکمشت امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
وزیراعظم نے ریاست کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت کے ساتھ قریبی تال میل بنا کر کام کرے گی اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے تمام تر ممکنہ امداد فراہم کرے گی۔ وزیراعظم کا ریاست مغربی بنگال کا اس سال کے دوران یہ دوسرا دورہ تھا، جو اترپردیش کے بعد دوسری ریاست ہے، جہاں اس سال وہ کئی مرتبہ جا چکے ہیں۔
وزیراعظم نے اس سے قبل اسی سال 11-12جنوری کومغربی بنگال کا دورہ کیاتھا، جہاں انہوں نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی 150ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کی تھی اور قوم کے نام کولکاتہ میں 4مرمت شدہ ورثہ عمارتوں کو وقف کیاتھا اور بیلو رمٹھ کا بھی دورہ کیا تھا۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، 25 اپریل (ژنہوا) برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image