NationalPosted at: Apr 23 2021 10:22PM مودی ملکیت اسکیم کے تحت ای پراپرٹی کارڈ تقسیم کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 23 اپریل (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی قومی پنچایتی راج کے دن پر جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملکیت اسیکم کے تحت ای-پراپرٹی کارڈز کی تقسیم کا افتتاح کریں گے۔
اس موقع پر 4.09 لاکھ پراپرٹی مالکان کو ای-پراپرٹی کارڈ دئے جائیں گے، جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ملکیت اسکیم کے نفاذ کاآغاز ہوجائے گا۔ مرکزی وزیرزراعت نریندرسنگھ تومر بھی اس موقع پر موجودہوں گے۔
وزیراعظم قومی پنچایتی راج کے دن کے موقع پر قومی پنچایت ایوارڈ2021 سے بھی نوازیں گے۔ قومی پنچایت ایوارڈ 2021 مندرجہ ذیل زمروں کے تحت دئے جارہے ہیں، دین دیال اپادھیائے پنچایت امپاورمنٹ ایوارڈ (224 پنچایتوں کو)، ناناجی دیشمکھ قومی پرائڈ گرام سبھا ایوارڈ (30 گرام پنچایتوں کو) اور ای-پنچایت ایوارڈ (12 ریاستوں کو)۔
وزیراعظم ایک بٹن پر کلک کے ذریعہ، پانچ لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک ایوارڈکی رقم (بطور گرانٹ ان ایڈ) منتقل کریں گے۔ یہ رقم ریئل ٹائم بنیاد پر پنچایتوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل ہوگی۔ ایسا پہلی بار کیاجارہا ہے۔
سماجی اورمعاشی امپاورمنٹ خودکفیل گرامین ہندوستان کو فروغ دینے کے لئے ایک مرکزی شعبے کی اسکیم کی شکل میں گزشتہ برس 24 اپریل کوملکیت (گاووں کا سروے اوردیہی علاقوں میں جدید ٹکنالوجی کے ساتھ نقشہ سازی کا کام) کا افتتاح کیا گیا تھا۔ اس اسکیم میں نقشہ سازی اورسروے کی جدید ٹکنالوجی وسائل کے استعمال سے دیہی ہندوستان میں تبدیلی کی صلاحیت ہے۔ اس سے قرض اور دیگر مالی فوائد حاصل کرنے کے لئے گرامینوں کے ذریعہ ملکیت کو ایک مالی اثاثہ کی شکل میں استعمال کرنے کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔ اس اسکیم میں 2025-2021 کے دوران پورے ملک میں تقریباً 6.62 لاکھ گاووں کو شامل کیا جائے گا۔
اسکیم کے پائلٹ مرحلے کو مہاراشٹر، کرناٹک، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اورپنجاب وراجستھان کے چنندہ گاووں میں 21-2020 کے دوران نافذکیا گیا تھا۔
یواین آئی۔الف الف