NationalPosted at: Feb 14 2020 1:41PM مودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 14 فروری ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی پر شہید جوانوں کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ان کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گا۔ مسٹر مودی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا’’ گزشتہ سال پلوامہ خود کش حملے میں شہید بہادر جوانوں کو خراج ِ عقیدت ۔ وہ غیر معمولی شخص تھے جنہوں نے ہمارے ملک کی خدمات اور تحفظ کے لئےاپنی زندگی کو وقف کر دیا ۔ ہندوستان ان کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گا‘‘ ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 فروری کو جیش محمد کے ایک خود کش حملہ آور نے جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس بس (سی آر پی ایف) کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار میں دھماکہ کر کے واردات کو انجام دیا تھا ۔ اس حملے میں 40 سے زائد سی آر پی ایف جوان شہید ہو گئے تھے اور 10 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ۔
یواین آئی ۔ ک ج