NationalPosted at: Mar 25 2023 8:52PM مودی نے چھتیس گڑھ میں ریلوے ڈویژنوں کی 100 فیصدبرقی کاری کی ستائش کی
نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ میں ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے (ایس ای سی آر) کے تحت ریلوے ڈویژنوں میں 100 فیصد برقی کاری کی تعریف کی ہے۔
مسٹر مودی نے ایس ای سی آر کے بلاس پور، رائے پور اور ناگپور ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ ایسٹ کوسٹ ریلوے کے سمبل پور اور والٹیر ڈویژنوں میں ریلوے کے 100 فیصدبرقی کاری کی تعریف کی۔
وزیر ریلوے اشونی وشنو کے ٹویٹ کو ری -ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا-’’ریلوے کا شعبہ مسلسل ترقی کر رہا ہے! چھتیس گڑھ کے لیے بڑی خوش خبری‘‘۔
یواین آئی،م ش