NationalPosted at: May 18 2024 4:39PM مودی کی ریلی میں 13 مشنوں کے 25 سفارت کار شرکت کریں گے

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے غیر ملکی سفارت کاروں کے درمیان اپنی شناخت قائم کرنے اور سیاسی رابطے قائم کرنے کے لیے شروع کی گئی ’بی جے پی کو جانیں‘ مہم کے تحت یہاں واقع 13 مشنوں کے 25 سفارت کاروں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جو ہفتہ کو یہاں ہونے والی ریلی میں شرکت کریں گے۔
بی جے پی کے خارجہ شعبے کے انچارج وجے چوتھائی والے نے ایک ریلیز میں کہا کہ ہندوستان کے جمہوریت کے سب سے بڑے تہوار، لوک سبھا انتخابات کی جاری تقریبات کے درمیان ہندوستان میں تیرہ سفارتی مشنوں کے 25 نمائندے 18 مئی کو نئی دہلی میں آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی ۔ یہ تمام سفارت کار وزیراعظم کے جلسے میں عوام کے جوش و خروش کا تجربہ کریں گے۔
مسٹر چوتھائی والے نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے افراد میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، انڈونیشیا، جاپان، ماریشس، نیپال، روس، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ اور برطانیہ کے سفارتی مشنوں کے نمائندے شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا کی طرف سے شروع کی گئی 'بی جے پی کو جانو' مہم کا حصہ ہے۔ یہ اقدام سفارتی برادری کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کی سیاسی جماعتوں کو ہندوستان کے جمہوری عمل کی متحرک نوعیت کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔
یو این آئی ۔ ع خ