image
Wednesday, Apr 17 2024 | Time 02:56 Hrs(IST)
Regional

مودی وارانسی کو 557 کروڑروپے کا تحفہ دیکر دہلی واپس

مودی وارانسی  کو  557 کروڑروپے  کا تحفہ دیکر دہلی  واپس

وارانسی، 18 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کو اپنی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر 557 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبے کا تحفہ دینے کے بعد یہاں سے مقررہ پروگرام کے مطابق منگل کو دہلی کے لئے روانہ ہو گئے۔
مسٹر مودی کو وارانسی کے بابت پور لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی صدر اور چندولی کے ایم پی ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے سمیت کئی لیڈروں نے الوداع کہا ۔
ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر اے کے رائے نے بتایا کہ وزیر اعظم کا خصوصی طیارہ دوپہر تقریباً ایک بجے دہلی کے لئے روانہ ہو گیا۔
مسٹر مودی پیر کےاپنے دو روز دورہ پرشام پانج بجے یہاں آئے تھے ۔ اپنی سالگرہ 17 ستمبر کی شام روهنيا علاقے میں نرار گاؤں کے پرائمری اسکول کے بچوں اور ڈیزل انجن ریلوے فیکٹری (ڈيریكا) میں انہوں نے غریب بچوں کے ساتھ خوشیوں کا اشتراک کیا اور دیر رات کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا ارچنا کرکے بھگوان بھولے کا آشیرواد حاصل کیا ۔ انہوں نے وارانسی کے شہری علاقے میں واقع منڈواڈيه ریلوے اسٹیشن کا اچانک معائنہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
دورہ کے آخری دن کاشی ہندو یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں بجلی کے ترسیلی نظام، تعلیم، صحت سمیت 557 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور نقاب کشائی کرکے اور لوگوں سے خطاب کرنے کے بعد وزیر اعظم دہلی کے لئے روانہ ہو گئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
اپوزیشن کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے: مودی

اپوزیشن کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے: مودی

گیا، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن جماعتوں کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی نہیں بدل سکتا، خود ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بھی نہیں بدل سکتے ہیں  انڈیا الائنس عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ اگر لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو آئین کو بدل دیا جائے گا گیا میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار جیتن رام مانجھی اور اورنگ آباد سے انتخاب لڑ رہے سشیل کمار سنگھ کے حق میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں آئین کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
پہلےجوکچھ ہوا ,اسے بھول جائیں: ادھو ٹھاکرے کی مسلمانوں سے اپیل

پہلےجوکچھ ہوا ,اسے بھول جائیں: ادھو ٹھاکرے کی مسلمانوں سے اپیل

ممبئی ، 16 اپریل (یو این آئی) پہلے جو ہوا اسے بھول جاؤ، ہم سب اکٹھے ہو کر اس ملک اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں -اس طرح کی اپیل شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے مسلمانوں سے اپیل کی اس موقع پر انھوں نےاس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ اس کے بعد اس ملک میں الیکشن ہوں گے یا نہیں ادھو ٹھاکرے نے دادر میں شیوسینا بھون میں ،آئندہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر، مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں: امیت شاہ

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں: امیت شاہ

جموں، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے لوگوں کو نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے اولاد کے لئے کام کر رہی ہیں انہوں کا الزام ہے کہ یہی پارٹیاں جموں وکشمیر میں جعلی انکائونٹر کرانے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جموں کے پلوار علاقے میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

نئی دہلی، 16 اپریل (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا”اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج اور ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کی حفاظت کا خواب دیکھتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے بابا رام دیو، بال کرشنا کو اشتہار دے کر معافی مانگنے کی ہدایت دی

سپریم کورٹ نے بابا رام دیو، بال کرشنا کو اشتہار دے کر معافی مانگنے کی ہدایت دی

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مختلف بیماریوں کے علاج سے متعلق پتنجلی آیوروید کے 'گمراہ کن' اشتہارات اور ایلوپیتھک ادویات کے خلاف بیان دینے سے متعلق توہین عدالت کے معاملے میں منگل کو یوگا گرو بابا رام دیو کے معاملے کی سماعت کی عدالت میں پیش ہونے والے بابا رام دیو کے شاگرد اور پتنجلی آیوروید کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بالکرشن کے غیر مشروط معافی کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کے اندر اشتہار کے ذریعے معافی نامہ شائع کرنے کی ہدایت دی ۔

...مزید دیکھیں
یوپی ایس سی امتحان 2023کے حتمی نتائج کا اعلان ،ٹاپ 10میں دومسلم امیدوارشامل

یوپی ایس سی امتحان 2023کے حتمی نتائج کا اعلان ،ٹاپ 10میں دومسلم امیدوارشامل

نئی دہلی ،16اپریل (یواین آئی) یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے آج سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج جاری کردیے ہیں جس کے مطابق 50سے زیادہ مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے 1016 امیدواروں میں دومسلم امیدواروں کے نام سرفہرست 10امیدواروں میں شامل ہیں یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے آج سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ٹاپ تین رینک آدتیہ سریواستو، انیمیش پردھان اور ڈونورو اننیا ریڈی نے حاصل کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بہار کی وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری اور مشہور ماہر امراض چشم منیش کمار یادو آج کانگریس میں شامل ہو گئے بہار کے دونوں مشہور لیڈروں پریم کمار چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو نے منگل کو کانگریس کے بہار امور کے انچارج موہن پرکاش اور ریاستی کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی اس موقع پر کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

خلائی ملبے سے نمٹنے کے لیے ایجنسیوں کے درمیان تال میل ضروری : سومناتھ

16 Apr 2024 | 7:39 PM

بنگلورو، 16 اپریل (یو این آئی) خلائی ملبے اور بڑھتی ہوئی خلائی ٹریفک سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے پیش نظر ہندوستانی خلائی تنظیم (اسرو) کے چیئرمین ایس سومناتھ نے منگل کو خلائی ایجنسیوں اور تنظیموں کے درمیان تال میل اور تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image