image
Saturday, Jul 4 2020 | Time 04:54 Hrs(IST)
National

خود کفیل ہندوستان کے لئے سب کا تعاون ضروری ہے: مودی

خود کفیل ہندوستان کے لئے سب کا تعاون ضروری ہے: مودی

نئی دہلی، 02 جون (یو این آئي) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سامنے 'خود انحصار ہندوستان' کا خاکہ پیش کرتے ہوئے آج کہا کہ ہندوستان کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر واپس لانے اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لئے پانچ چیزیں بہت اہم ہیں، جن میں خود ارادی،شمولیت، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچہ اور جدت طرازی شامل ہے۔
مسٹر مودی نے آج انڈسٹری بورڈ- سی آئی آئی کے 125 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے بہت اعتماد ہے کہ ہندوستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر واپس لوٹے گا۔ تیزی سے ترقی کی راہ پر ہندوستان کو واپس لانے اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لئے پانچ چیزیں ضروری ہیں۔ آج ہندوستان پر دنیا بھر کا اعتماد بڑھاہے اور ہندوستانی صنعت کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان کا مطلب روزگار پیدا کرنا اور اعتماد پیدا کرنا ہے تاکہ عالمی سپلائی سلسلے میں ہندوستان کا حصہ مستحکم ہوسکے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اب ملک نے لاک ڈاؤن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ ہے ۔ اب انہیں ایک قدم آگے بڑھانا چاہئے ، حکومت چار قدم آگے بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل ملک میں ایک بھی پی پی ای کٹ نہیں بنائی گئی تھی، لیکن آج روزانہ تین لاکھ کٹس بن رہی ہیں۔ حکومت خودکفیل ہندوستان سے متعلق ہر ضرورت کا خیال رکھے گی۔
جاری۔ یو این آئي۔ م ش ۔ ایف اے۔ 1555

خاص خبریں
توسیع پسندی کی خواہاں قوتوں کو  منہ کی کھانی پڑی ہے : مودی

توسیع پسندی کی خواہاں قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے : مودی

نئی دہلی، 3 جولائی ( یواین آئی ) چین کے ساتھ سرحد پرکشدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کسی کا نام لئے بغیر سخت لہجے میں کہا کہ توسیع پسندی کا دور ختم ہوچکا ہے اور اس طرح کی منشا والی طاقتیں یا تو مٹ گئی ہیں یا پھر انہیں جھکنے کے لئے مجبورہونا پڑا ہے ۔

...مزید دیکھیں
سونیا نے میڈیکل انٹرنس امتحان میں او بی سی کوٹہ نہ دیے جانے کی مخالفت کی

سونیا نے میڈیکل انٹرنس امتحان میں او بی سی کوٹہ نہ دیے جانے کی مخالفت کی

نئی دہلی، 03 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی صدرسونیا گاندھی نے دیگر پچھڑے طبقات (او بی سی) کو میڈیکل کے انٹرنس امتحان میں ریزرویشن نہ دیے جانے کو آئین کے 93 ویں ترمیم میں کیے گئے التزام کی خلاف ورزی قرار دی ہے۔

...مزید دیکھیں
پاکستان میں خوفناک  ٹرین حادثہ، 20 سکھ مسافر ہلاک

پاکستان میں خوفناک ٹرین حادثہ، 20 سکھ مسافر ہلاک

فرخ آباد، 3 جولائی (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جمعہ کے روز ایک خوفناک ٹرین حادثے میں ایک مسافرٹرین سے عقیدت مندوں سے بھری ہوئی وین جا ٹکرائی اس واقعے میں کم از کم 20 سکھ مسافر ہلاک ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا  سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے متجاوز

ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اچھی بات یہ رہی کہ کورونا وبا میں مبتلا مریضوں میں پہلی بار 20 ہزار سے زیادہ افراد اس انفیکشن سے پاک ہوئے لیکن اسی عرصے میں 20903 نئے معاملے رپورٹ ہوئےجس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

...مزید دیکھیں
پاکستان میں سکھ شردھالووں کی موت پر لونگوال کا اظہار افسوس

پاکستان میں سکھ شردھالووں کی موت پر لونگوال کا اظہار افسوس

امرتسر، 03 جولائی (یواین آئی) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جمعہ کے روز گرودوارہ شری ننکانہ صاحب سے درشن کرکے واپس لوٹ رہے تقریباً20 شردھالووں کی موقع پر ہی موت ہونے سے شرومنی گرودوارہ پربندھک سمیتی کے پرھان بھائی گووند سنگھ لونگوال نے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کانپور:شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو 1-1 کروڑروپئے کا مالی تعاون

کانپور:شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو 1-1 کروڑروپئے کا مالی تعاون

کانپور:03جولائی(یواین آئی)اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کانپور میں شہیدہونےو الے 8پولیس اہلکار کے اہل خانہ کے لئےمالی تعاون کے طور پر ایک۔

...مزید دیکھیں
2011 ورلڈ کپ فائنل فکس ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، جانچ مکمل

2011 ورلڈ کپ فائنل فکس ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، جانچ مکمل

کولمبو ، 03 جولائی (یو این آئی) ہندوستان میں 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل کو فکس کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ملا ہے اور سری لنکا کے اس وقت کے وزیر کھیل مہندرآنند التھاگماگے کے حتمی فکسنگ کے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image