NationalPosted at: Mar 5 2018 9:30AM مودی نے شیوراج کے یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کی
نئی دہلی، 5 مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو آج ان کے یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کی ۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ’مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج جی کو یوم پیدائش پر مبارک باد۔ ان کی انکساری نے انہیں سماج کے سبھی حصوں کے درمیان مقبول بنادیا ہے اور ان کی سخت محنت نے مدھیہ پردیش کو بدل دیا ہے۔ میں شیوراج جی کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کا طالب ہوں۔
یو این آئی۔ ایم جے۔