image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 13:40 Hrs(IST)
National

نوجوان نئی مہارتوں کوسیکھیں اور انوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں: مودی

نوجوان  نئی مہارتوں کوسیکھیں  اور انوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں:  مودی

نئی دہلی، 15 جولائی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے بدھ کو اپیل کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ ہنر اور مہارت بھی سیکھیں اور کووڈ کے بعد دنیا کے سامنے ہندوستان کی انوویشن کی طاقت کو پیش کریں۔
مسٹر مودی نے یوم عالمی مہارت کے موقع پر وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروباری کے ذریعہ ایک ڈیجیٹل کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے یہ اپیل کی۔اسی دن پانچ برس پہلے اسکل انڈیا مشن کی ابتدا ہوئی تھی۔
وزیر اسکل ڈیولپمنٹ وکاروباری ڈاکٹرمہندر ناتھ پانڈے، اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروباری کی وزیر مملکت آر کے سنگھ اور لارسن اینڈ ٹوبرو لمٹیڈ کے گروپ چیئرمین اے ایم نائک نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا۔ لاکھوں کی تعداد میں زیرتربیت کے نیٹورک سمیت سبھی فریقوں نے اس کانفرنس میں حصہ لیا۔
وزیراعظم نے نوجوانوں سے نئی نئی مہارت سیکھنے اور ہنر کو بہتر بنانے کی اپیل کی جس سے وہ تیزی سے بدلتے کاروباری ماحول اور بازار کی صورتحال میں مسلسل اس کا حصہ بنے رہ سکیں۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کے نوجوانوں کو مبارک باد دی اورکہا کہ یہ دنیا صحیح معنوں میں نوجوانوں کی ہے کیونکہ ان میں ہمیشہ نئے نئے ہنر سیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
جاری ۔ یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
توہین عدالت کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر بابا رام دیو کو ذاتی طور پر عدالت میں پیشی کا حکم

توہین عدالت کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر بابا رام دیو کو ذاتی طور پر عدالت میں پیشی کا حکم

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز یوگا گرو بابا رام دیو کو پتنجلی آیوروید کے 'گمراہ کن' اشتہارات کے معاملے میں توہین عدالت کی کارروائی کے ضمن میں ان کے خلاف جاری وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب داخل نہ کرنے پر انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

...مزید دیکھیں
آندھرا پردیش میں قومی شاہراہ سے فضائیہ کے جنگی طیاروں کی پرواز

آندھرا پردیش میں قومی شاہراہ سے فضائیہ کے جنگی طیاروں کی پرواز

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) فضائیہ کے جنگی اور ٹرانسپورٹ طیاروں نے پھرسے آندھرا پردیش میں ضلع باپٹلا کے اڈانکی میں قومی شاہراہ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کرکے اپنی صلاحیت اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
روس میں کان منہدم ہونے سے 13 افراد دب گئے

روس میں کان منہدم ہونے سے 13 افراد دب گئے

ماسکو، 19 مارچ (یو این آئی) روس کے مشرق بعید میں امور علاقے میں کان منہدم ہونے سے تقریباً 13 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31,726 تک پہنچی

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31,726 تک پہنچی

غزہ، 19 مارچ (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,726 ہو گئی ہے جب کہ 73,792 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی-برطانوی بحریہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کیے

امریکی-برطانوی بحریہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کیے

صنعاء، 19 مارچ (یو این آئی) بحیرہ احمر میں تعینات امریکی اور برطانوی بحری افواج نے پیر کے روز یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر دس فضائی حملے کیے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

کشمیر میں بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

سری نگر، 19 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
دو نکسلیوں نے خودسپردگی کی

دو نکسلیوں نے خودسپردگی کی

سکما، 19 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع سکما میں دو نکسلیوں نے پولس کے سامنے خودسپردگی کی۔

...مزید دیکھیں
توہین عدالت کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر بابا رام دیو کو ذاتی طور پر عدالت میں پیشی کا حکم

توہین عدالت کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر بابا رام دیو کو ذاتی طور پر عدالت میں پیشی کا حکم

19 Mar 2024 | 1:36 PM

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز یوگا گرو بابا رام دیو کو پتنجلی آیوروید کے 'گمراہ کن' اشتہارات کے معاملے میں توہین عدالت کی کارروائی کے ضمن میں ان کے خلاف جاری وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب داخل نہ کرنے پر انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

مظفرنگر:کانسٹیبل نے کیا ٹیچر کا قتل

18 Mar 2024 | 3:32 PM

مظفرنگر:18مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے سول لائن علاقے میں آپسی تنازع میں کانسٹیبل نے ایک ٹیچر کا گولی مار کر قتل کردیا۔

image