image
Saturday, Aug 8 2020 | Time 23:53 Hrs(IST)
  • کورونا معاملات 21لاکھ سے زیادہ، پونے پندرہ لاکھ سے زیادہ صحت یاب
  • بیروت دھماکے کیخلاف پر تشدد مظاہرہ، ایک پولس افسر ہلاک، 100 سے زائد مظاہرین زخمی
  • سنجے دت اسپتال میں داخل
  • کوزی کوڈ ہوائی اڈہ سے جڑے مسائل کو حل کرلیا گیا تھا: پوری
  • انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرایا
  • مودی چینی درانداز ی پر سچ بول کر ستیہ گرہ کی شروعات کریں: راہل
  • مودی حکومت ’سوچھ بھارت‘ کے تئیں پرعزم: شاہ
  • مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کورونا سے متاثر
  • مودی کی گندگی ہندستان چھوڑ و مہم چلانے کی اپیل
  • کرناٹک میں کورونا وائرس کے 7,178نئے معاملے، 5006صحت یاب
  • نریندرمودی کی قیادت میں ملک میں مثبت تبدیلی ہورہی ہے:شیوراج
  • پاکستانی رینجرس نے درانداز کی لاش لینے سے انکار کیا
National

نئی ایجوکیشن پالیسی سے ہندوستان تعلیم کا ’گلوبل ہب‘ بنے گا:مودی

نئی ایجوکیشن پالیسی سے ہندوستان تعلیم  کا  ’گلوبل ہب‘ بنے گا:مودی

نئی دہلی، یکم اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی کو لوگوں کی خواہشات کا اظہار قرار دیتے ہوئے اس سے لوگوں کی ذہنیت بدلنے اور نوجوان نسل کو خودکفیل بنانے اور ملک کو تعلیم کا ’گلوبل ہب‘ بنانے میں مدد ملے گی۔
مسٹر مودی نے یہاں اسمارٹ انڈیا ہیکتھن کے گرینڈ فائنل سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ چوتھا ہیک تھن ہے جس کے فائنل میں دس ہزار سے زیادہ طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ملک کے نوجوان نسل کو نوکری تلاش کرنے والے نوجوان بنانے کی جگہ نوکری دینے والے نوجوان بنانے پر زور دیا جائے گا اور اس سے خودکفیل ہندوستان بنانے میں مدد ملے گی۔ نوجوانوں کو اب نوکری ہی نہیں کرنی ہے بلکہ انہیں خود بھی خودکفیل بننا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی صرف دستاویز نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کی خواہشات کا اظہار ہے اور اکیسویں صدی میں لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ پہلے طلبہ اپنی پسند کا موضوع نہیں پڑھ پاتے تھے اور ان پر دوسرا موضوع پڑھنے کا دباؤ رہتا تھا لیکن اب طلبہ اپنی پسند کا موضوع پڑھیں گے اور ان میں خوداعتمادی پیدا ہوگی۔
مسٹر مودی نے یہ بھی کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ملٹی پل انٹری اور ملٹی پل ایگزٹ کی بھی بات کہی گئی ہے اور ملٹی ڈسپلنسری پڑھائی پربھی زور دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے رویندر ناتھ ٹیگور اور لیونارڈو دا ونچی کی کثیر شعبہ جاتی صلاحیتوں کا بھی ذکر کیا۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
کورونا معاملات 21لاکھ سے زیادہ، پونے پندرہ لاکھ سے زیادہ صحت یاب

کورونا معاملات 21لاکھ سے زیادہ، پونے پندرہ لاکھ سے زیادہ صحت یاب

نئی دہلی، 8اگست (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی دن بدن خراب ہوتی صورتحال کے درمیان سنیچر کی دیر رات تک63,994نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 21.50لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور 868مزید لوگو کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 43,446تک پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 69فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

...مزید دیکھیں
مودی کی گندگی ہندستان چھوڑ و مہم چلانے کی اپیل

مودی کی گندگی ہندستان چھوڑ و مہم چلانے کی اپیل

نئی دہلی، 8اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا سے لڑنے میں صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پورے ملک میں آئندہ ایک ہفتہ تک’گندگی بھارت چھوڑو‘ مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 2.04 فیصد

ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 2.04 فیصد

نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئي) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 933 کورونا متاثرکی موت ہونے کے ساتھ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی شرح 2.04 فیصد ہوگئي ہے۔

...مزید دیکھیں
طیارہ حادثہ: 18لوگوں کی موت کی تصدیق

طیارہ حادثہ: 18لوگوں کی موت کی تصدیق

کوزی کوڈ،8اگست (یو این آئی) کیرالہ میں کوزی کوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر طیارہ کے پھسلنے سے ہوئے حادثہ میں 18لوگوں کی موت اور کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی سنیچر کو تصدیق کی گئی اور اس درمیان کئی لیڈروں اور سینئر حکام نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کورونا میں انفیکشن 21 لاکھ سے متجاوز

کورونا میں انفیکشن 21 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ہفتہ کی شام دیر گئے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ کو عبور کر گئی اور اموات کی تعداد 42،798 ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں کورونا وائرس کے 7,178نئے معاملے، 5006صحت یاب

کرناٹک میں کورونا وائرس کے 7,178نئے معاملے، 5006صحت یاب

بنگلورو، 8اگست (یو این آئی) کورونا وائرس (کووڈ۔

...مزید دیکھیں
ملک  میں کورونا سے صحتیاب  ہونے والوں کی شرح 68.32 فیصد

ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 68.32 فیصد

نئی دہلی، 08 اگست (یواین آئی)پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 48,900 کورونا متاثروں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد بڑھ کر 68.32 فیصدہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image